Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

875
محمد عمران اسلم ٭ بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور امام أبو القاسم شاطبی رحمہ اللہ نزول قرآن کے بعد سے قرآن کی قراءت کی جو اہمیت رہی ہے وہ محتاج بیان نہیں ۔ شروع ہی سے یہ صنف علم قرآن کے شیدائیوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے جن کی کاوشوں کا مقصد﴿وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِیْلًا﴾کی عملی تفسیر پیش کرنا اور قرآن کو حسنِ صوت کے ساتھ انسانی ذہنوں میں مرتسم کرنا تھا۔اس فن قراءت کے سلسلے میں ایک اہم اور نمایاں ہستی ’امام ا لشاطبی رحمہ اللہ ‘ ہیں ۔ نام امام شاطبی رحمہ اللہ کا پورا نام القاسم بن فِیُّرۃ بن خلف بن أحمد الرعینی الأندلسی الشاطبی ہے۔[معرفۃ القراء الکبار:۳/۱۱۱۰] کنیت امام صاحب رحمہ اللہ کی کنیت ابوالقاسم اور ابومحمدذکر کی گئی ہے۔ہمارا خیال ہے کہ اَوائل عمر میں آپ کو ابو محمد جب کہ اَخیر عمر میں ابوالقاسم الشاطبیکے نام سے پکارا جاتارہا ہے۔ جس کی تائید اس سے بھی ہوتی ہے کہ امام ابن ہذیل رحمہ اللہ اور نفزی رحمہ اللہ نے امام موصوف کے دورِ طالب علمی کی کنیت ابومحمد ذکر کی ہے۔ [مختصر بلوغ الأمنیۃ:ص۴۱] ولادت اِمام شاطبی رحمہ اللہ کی ولادت باسعادت۵۳۸ھ کو جزیرۂ اندلس کے قصبہ شاطبہ میں ہوئی۔[سیر أعلام النبلاء:۲۱/۲۶۲] علمی وخلقی صفات امام صاحب رحمہ اللہ اوائل عمر ہی میں بینائی سے محروم ہوگئے تھے، لیکن کمال درجہ کے ذہین اور فہیم تھے ۔ یہی وجہ ہے کہ آپ سے کبھی بھی نابیناؤں کی سی حرکات ظاہر نہ ہوئیں ۔ امام صاحب حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے عالم اور قراءت وتفسیر کے امام تھے۔ آپ کے حافظہ سے بخاری ومسلم کے نسخوں کی تصحیح کی جاتی تھی اور ضرورت کے موقعوں پر آپ ان نسخوں میں اپنے ذہن سے حواشی کے طور پر نکات بھی لکھواتے جاتے تھے۔ اس کے علاوہ آپ نحو کے استاد اور تعبیر کے علم میں بھی ماہر تھے۔ طلباء کو پڑھاتے وقت آپ نہایت خشوع وخضوع اور باوضو حالت میں بیٹھتے۔ آپ ہمیشہ فضول باتوں
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter