Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

حدیث وسنت امام ابو عمر حفص الدوری٭ مترجم: مرزا عمران حیدر ٭٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ اس سلسلہ کا ایک مضمون پچھلے شمارہ علم قراءات نمبر(حصہ اوّل) میں بھی پیش کیا جاچکا ہے۔ زیرنظر تحریر بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ امام دوری رحمہ اللہ کی اس کتاب کو جہاں بعض علماء کے بقول فن قراءات میں تصنیف اوّل ہونے کا مقام حاصل ہے، وہیں اِمتیازی پہلو سے اس کاموضوع بھی انتہائی مفید ہے کہ اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اندازِ تلاوت اور’اختیارِ قراء ت‘کی تعیین کی کوشش بھی کی گئی ہے۔ صاحب کتاب امام ابوعمر حفص بن عمر دوری رحمہ اللہ اَئمہ عشرہ کے ۲۰/ معروف تلامذہ میں سے ایک ہیں ، جن کی روایت عصر حاضر میں بھی سوڈان، صومالیہ اور دیگر کئی ممالک میں معمول و مقروء ہے۔ فاضل مترجم نے کتاب میں موجود ۱۳۶ روایات میں سے کل۴۲اَحادیث کاانتخاب قارئین رشد کے لیے پیش فرمایا ہے، جن کابرصغیر پاک و ہند میں مروّجہ روایت حفص سے پڑھنے کے انداز میں فرق پایاجاتاہے۔یاد رہے کہ یہ کتاب امام دوری رحمہ اللہ کی اپنے اَساتذہ سے ذاتی روایت ہے، چنانچہ بعض ایسی اَحادیث بھی شاملِ کتاب ہیں جن کا مخرج صرف یہی کتاب ہے۔ اس کتاب کی تخریج وتحقیق کے سلسلہ میں ہم نے دو محققین کے کیے گئے کام سے استفادہ کرکے حوالہ جات کی تکمیل کی ہے۔ ان میں سے ایک تحقیقی کاوش توجمہوریہ مصر کے حالیہ شیخ المقاری ڈاکٹر محمد عیسیٰ المَعْصَراوی حفظہ اللہ کی ہے، جب کہ دوسری تحقیق شیخ زید اسلامک سینٹر، پشاوریونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر معراج الاسلام ضیاء حفظہ اللہ نے فرمائی ہے۔ ماہنامہ ’رشد‘ میں شائع شدہ ان مضامین کے ضمن میں بطورِ خاص واضح رہے کہ قراءات قرآنیہ چونکہ خبر متواتر اور قطعی الثبوت ذریعہ سے ثابت ہیں اور اُمت کا انہیں بالاتفاق قبول کرنا ہی ان کے قرآن ہونے کی قطعی اور حتمی دلیل ہے، چنانچہ انہیں اَحادیث نبوی سے ثابت کرنا ان کی حجیت کے لیے ایک امر اِضافی کی حیثیت رکھتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان مضامین میں پیش کردہ اَحادیث میں سے کسی روایت میں اگر کوئی سندی سقم پایا جاتا ہے تو محدثین کرام کے اُصولِ حدیث کے مطابق(قراء کرام کے ہاں موجود )دیگر اسانید اس کے ضعف کو زائل کردیتی ہیں ۔کتاب ہذا میں مذکور جمیع روایات کوچونکہ بطورِ قراءاتِ قرآنیہ اہل علم کے تلقِّی بالقبول حاصل ہوچکا ہے، اس لئے محض سند کی کمزوری ان روایات کے قبول کے راستہ میں ادنیٰ سی بھی رکاوٹ نہیں ہے۔ [ادارہ]
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter