Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

412
قاری رشید احمد تھانوی ٭ علم تفسیرپرقراءات کے اثرات مقالہ نگار قاری رشید احمد تھانوی حفظہ اللہ نے چند سال قبل علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد سے پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ عبدالقادر حفظہ اللہ (شعبہ علوم اسلامیہ، پنجاب یونیورسٹی، لاہور) کی زیر نگرانی ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔ موصوف کے مقالہ کا عنوان تھا:’’تفسیر قرآن ِحکیم پر اختلاف ِقراءات کے اثرات کا ایک جائزہ‘‘۔ زیر نظر مضمون اسی مقالہ کے جامع خلاصہ پر مشتمل ہے، جس کی تلخیص مقالہ نگار نے خود کر کے ہمیں فراہم کی ہے۔ موضوع کی افادیت کے پیش نظر قارئین ِرُشد کے لئے اس تحریر کو ہم شائع کررہے ہیں ۔ اس اہم موضوع کے جملہ پہلوؤں پر تفصیلی مطالعہ کے سلسلہ میں شائقین کو اصل مقالہ کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔ [ادارہ] قرآن حکیم کی تفسیر کے سلسلہ میں قراءات کو ایک اہم ماخذکی حیثیت حاصل ہے،خاص طورپرمتواتر قراءات کونظراندازکرناقرآن کے ایک حصہ کونظراندازکرنے کے مترادف ہے۔نیز دومتواترقراء تیں دوآیتوں کی طرح ہیں ،ان میں سے کسی ایک قراءت کاانکارقرآن کی آیت کاانکارہے۔اگر دومتواترقراء توں میں تعارض آجائے توان میں سے ایک کوناسخ دوسری کومنسوخ قراردیناممکن نہیں ہے۔اس لئے کہ یہاں نزول میں تقدم یاتاخر معلوم کرنے کاکوئی ذریعہ نہیں ہے۔لہٰذا دونوں میں تطبیق کی صورت نکالناضروری ہوگا۔البتہ شاذقراءت اگرکسی متواتر قراءت کے معارض ہوتو اس کوردکردیاجائے گا۔قراء تیں زیادہ ہونا’اختلاف تعدد ‘ہے ۔ ’اختلاف تضاد‘نہیں ۔کوئی متواتر قراءت ایسی نہیں جس سے تضاد لازم آتاہو۔اگرظاہری تعارض ہوتووہ دراصل ’اختلاف تعدد‘ ہے،تاکہ اختصارکے ساتھ ایک ہی آیت کی دوقراء توں سے دومختلف اَحکام ثابت ہوسکیں ۔ تفسیر میں قراءات متواترہ کی قبولیت میں جمہور علماء میں سے کسی کا اختلاف نہیں ملتا۔ البتہ دومختلف المعنی قراء توں میں معنی کی تطبیق کے لحاظ سے ترجیح وغیرہ کارجحان پایاجاتاہے۔ بعض مفسرین کے نزدیک قابل قبول معنی ہی کسی قراءت کے قبول ہونے کامعیارہے۔جیساکہ امام ابن جریرطبری رحمہ اللہ(م۳۱۰ھ)کاطرزعمل رہاہے،لیکن جمہور مفسرین نے اس طرزعمل کو ناپسندکیاہے۔بعض علماء نے امام طبری رحمہ اللہ کواس اعتبارسے معذور ماناہے کہ قراءاتِ متواترہ کی تدوین کازمانہ امام طبری رحمہ اللہ کے بعد کاہے ؛لہٰذا امام طبری رحمہ اللہ کے سامنے متواتر وغیرمتواترمیں امتیازکے وہ معیارات نہیں تھے ،جوائمہ قراءات نے متعین کئے تھے،لیکن بعد کے ادوار میں جب متواتراورغیرمتواترکافرق بالکل ظاہر ہوگیاتوپھر متواترکوشاذکے ساتھ خلط ملط کرکے رد کرنا یااس میں تشکیک پیداکرناعدم علم اورنا واقفیت کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter