Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

449
تحقیق وتنقید ڈاکٹر احمد مکی الانصاری ٭ ٭ مترجم: مرزا عمران حیدر ٭ نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ عربی گرائمر کا دوسری زبانوں کی گرائمر سے ایک نمایاں فرق یہ ہے کہ اس کے مصادر و منابع میں قرآن کریم اور حدیث نبوی سرفہرست شامل ہیں ۔ دیگر زبانوں سے اس کا ایک امتیاز یہ بھی ہے کہ اس میں مختلف مکاتب فکر(Schools of thought) پائے جاتے ہیں ، جن میں بصری، کوفی، بغدادی، اَندلسی اور مصری مکاتب فکر کو زیادہ شہرت حاصل ہے۔ ہر مکتبہ فکر کا مخصوص طرز ِتفکر ہے۔ ان مکاتب فکر کے مابین پائی جانے والی متعصبانہ کشاکشی وجہ ہو یا بالعموم ان نحاۃ کا مختلف بدعتی فرقوں معتزلہ، جہمیہ، قدریہ وغیرہ سے متعلق ہونا، بہرحال عربی گرائمر میں ایسے قواعد شامل ہوگئے ہیں ،جن میں قرآن کریم او ر قراءات قرآنیہ سے عدول پایا جاتاہے۔ جب نحویوں نے ملاحظہ کیا کہ ان کے وضع کردہ بعض نحوی قواعد اور قرآن کریم میں تضاد پایا جاتاہے تو یہ لوگ بالعموم قواعد کی مرکزیت کے قائل ہوئے اور مخالف آیات وقراءات کی یا تو بدعتی فرقوں کی طرح تاویل کی یا انہیں کسی نہ کسی طرح تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس روش سے شائد ہی کوئی نحوی مکتب فکر مستثنیٰ ہو۔ قرآن کریم اور قراءات قرآنیہ کی یہ اہانت کسی صحیح العقیدہ مسلمان کے لئے کسی صورت میں قابل برداشت نہیں ہوسکتی، چنانچہ اس موضوع پر کئی اصحاب علم وفضل نے قلم اٹھایا ہے، جن میں سے نمایاں نام جناب ڈاکٹر احمد مکی الانصاری کا ہے۔ انہوں نے تدوین قواعد کے مذکورہ موقف پر تنقید کرتے ہوئے نحومالوف کے بالمقابل النحو القرآنیکو بطور نظریہ متعارف کروانے کے لئے ذکر کردہ عنوان سے ایک مستقل کتاب لکھی ہے۔ اس کتاب کے مقدمہ میں اس نظریہ پر تفصیلی بحث کی گئی ہے۔ موضوع کی نزاکت واہمیت کے پیش نظرہم مقدمہ الکتاب کا ترجمہ اور باقی کتاب کی جامع تلخیص پر مبنی یہ مضمون قارئین ِ رشد کی نظر کررہے ہیں ۔ اس موضوع پر شرعی فریضہ و دینی غیرت کے اظہار کے لئے ہم مزید تین مضامین رُشد قراءات نمبر(حصہ سوم) میں شامل ِاشاعت کریں گے، جن میں ان شاء اللہ اس موضوع کے مختلف پہلوؤں کا جامع جائزہ پیش کرنے کی کاوش بروئے کار لائی جائے گی۔ [ادارہ] موضوع بحث اس مضمون کاموضوع ’النحو القرآني‘ ہے۔یا ہم دوسرے الفاظ میں کہہ سکتے ہیں ’نظریۃ النحو القرآني‘ اس کاآغاز، ارتقاء اور اَساسی بنیادیں ہے۔
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter