مختلف علوم وفنون کے نامور مؤلفین میں ماہرین تجوید وقراءات کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، نیز یہ وہ اسماء گرامی ہیں جو فقط ہر طبقہ کی ایک ایک کتاب سے ماخوذ ہیں ۔ اگر مزید کتب کی تخریج کی جائے تو یہ نام اس سے کئی گنا زیادہ ہوسکتے ہیں ۔ مذکورہ مضمون کے مطالعہ سے بنیادی طور پر دو چیزیں معلوم ہوئی ہیں : ٭ ہر دو ر اور ہر طبقہ میں قراء کرام کی ایک کثیرتعداد موجود رہی ہے، جن کو شمار کرنا محال ہے۔ ہم نے تمام محدثین، مفسرین، فقہاء، لُغَوِیین ، نحاۃ اور مؤلفین قراء کرام کے نام کے آخر میں تاریخ وفات بھی لکھ دی ہے، جس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کوئی بھی زمانہ ان قراء کرام سے خالی نہیں رہا۔ ٭ مشہور و معروف قراء کرام کے علاوہ متعدد مؤلفین، محدثین،فقہاء، نحاۃ، اہل لغت اور مفسرین کریم اپنے مخصوص فن میں مہارت رکھنے کے ساتھ ساتھ قرآن مجیدکے قاری اور قراءاتِ قرآنیہ کے ماہر بھی تھے۔ مذکورہ کتب سے قراء کرام کے اسمائے گرامی کی تخریج کا یہ منفرد کام استاذالقراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ کے ارشاد پر شروع کیاگیاتھا، جسے مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور کے چار اَرکان: محمد سلیم صادق، قاری عبدالوحید ،قاری کلیم اللہ فاروقی اور ابو عویمر قاری عبدالرحمن نے، سینئر ریسرچ اسکالر قاری محمد مصطفی راسخ حفظہ اللہ کی راہنمائی اور نگرانی میں مکمل کیا۔ عملی نوعیت کے سارے کام کے بعد محدث قراء کرام کے طبقہ کو قاری محمد مصطفی راسخ حفظہ اللہ نے مرتب کرکے مضمون کی شکل دی، جو اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ نیز بقیہ طبقات [مثلا طبقات مالکیہ،طبقات حنفیہ،طبقات شافعیہ،طبقات حنابلہ، طبقات مفسرین اور طبقات نحاۃ و لغات] کو مذکورہ دیگر حضرات نے مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ہے، جن کے ناموں کی تفصیل ہر طبقے کے ساتھ ساتھ ہی درج کی جارہی ہے۔[اِدارہ] سیر أعلام النبلاء [إمام شمس الدین محمد بن أحمد بن عثمان الذَّہبی رحمہ اللہ(م: ۷۴۸ھ)] پہلا طبقہ : صحابہ رضی اللہ عنہم ٭ سیدنا سالم بن معقل مولی رضی اللہ عنہ أبی حذیفۃ(توفی فی غزوۃ یمامۃ) [سیر أعلام النبلا:۱/۱۶۶] ٭ سیدنا أبی بن کعب رضی اللہ عنہ : ابن قیس بن عبید بن زید بن معاویۃ بن عمرو بن مالک بن النجار[م ۲۲ھ] [اَیضاً :۱/۳۸۹] ٭ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ : ابن عمرو بن أوس بن عدی بن کعب بن عمرو بن ادی بن سعد بن علی بن اسد بن ساردۃ بن یزید بن جثم بن الخزرج [م:۱۸ھ] [ایضاً:۱/۴۴۳] ٭ سیدنا عبد اللّٰہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بن غافل بن حبیب بن شمخ بن فار بن مخزوم بن صاھلۃ بن کاھل بن الحارث بن تمیم بن سعد بن ھذیل بن مدرکۃ بن الیاس ابن حضر بن نزار |