Maktaba Wahhabi

262 - 933
الاحرف إنما ہی فی الامر تکون واحداً لا تختلف فی حلال ولا حرام[متفق علیہ] ’’عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بے شک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے جبرائیل نے ایک قراءت پر قرآن پڑھایا میں نے ان سے تکرار کیا ، میں ان سے زیادہ آسانی طلب کرتارہا ، اور مجھے زیادہ آسانی دیتے رہے حتی کہ سات قراء توں تک پہنچے۔ ابن شہاب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ سات حروف(قراء تیں ) امور میں متفق ہیں جو حلال وحرام میں اختلاف نہیں کرتیں ۔‘‘ حدیث نمبر۶۔ عن أبی بن کعب أن النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کان عند إضاء ۃ بنی غفار فأتاہ جبرائیل فقال إن اللّٰہ یأمرک أن تقریء أمتک القرآن وإن أمتی لا تطیق ذلک ثم أتاہ الثانیۃ فقال إن اللّٰہ یأمرک علی حرفین فقال صلی اللّٰہ علیہ وسلم ۔۔۔ ثم جاء ہ الثالثۃ فقال اسأل اللّٰہ معافاتہ ۔۔۔ ثم جاء ہ الرابعۃ إن اللّٰہ یأمرک ۔۔۔ علی سبعۃ أحرف فأیما حرفٍ قرء وا علیہ فقد أصابوا[صحیح مسلم:۱۹۰۳، سنن أبوداؤد:۱۴۷۷] ’’حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم اضاء ۃ بنی غفار کے پاس تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جبرائیل علیہ السلام آئے اور کہا یقیناً اللہ آپ کو حکم دیتا ہے کہ آپ اپنی امت کو ایک حرف پر قرآن پڑھائیے، آپ نے فرمایا میں اللہ سے معافی اور بخشش کا سوال کرتاہوں ، میری امت(ایک حرف) پر پڑھنے کی طاقت نہیں رکھتی ، دوسری دفعہ کہا ہے بے شک یہ اللہ کا حکم ہے کہ دو حرفوں پر پڑھائیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر وہی جواب دیا تیسری مرتبہ آئے تو تین حروف پڑھنے کا کہا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہی جواب دیا۔ چوتھی بار آئے تو کہا کہ اللہ حکم دیتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کو سات حروف پر قرآن پڑھائیے۔ پس جو بھی وہ حرف پڑھیں گے ، درستگی کو پالیں گے۔ حدیث سبعۃ احرف پربحث اس حدیث کو محدثین نے متعدد طرق سے اپنی کتابوں میں روایت کیاہے ۔یہ حدیث متواتر ہے۔ چنانچہ اس کے متعلق اقوال آئمہ پیش کیے جاتے ہیں ۔ ۱۔ امام ابو عبید رحمہ اللہ فرماتے ہیں : کہ حدیث سبعۃ احرف متواتر ہے اورحافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے بھی یہی بیان کیا ہے۔[فضائل القرآن:۳۸] ۲۔ امام محمد بن الجزری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’کہ اس حدیث کو تقریباً سترہ صحابہ رضی اللہ عنہم نے باختلاف الفاظ نقل کیا ہے اور چند مشور صحابہ رضی اللہ عنہم کے نام بھی ذکر کیے ہیں ۔‘‘ اسمائے صحابہ عمر بن خطاب،ہشام،عبد الرحمن بن عوف، ابی بن کعب،عبد اللہ بن مسعود، معاذ بن جبل، ابوہریرہ، عبد اللہ بن عباس، ابو سعید خدری، حذیفہ بن یمان، ابوبکرۃ، عمرو بن عاص،زیدبن ارقم، انس، سمرۃ بن جندب، عمر بن ابی سلمی، ابوجہم، ابوطلحہ، ام ایوب انصاریۃ۔] [ النشر فی القراءات العشر:۱/۲۱] ۳۔ امام ابو شامہ رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ’المرشد الوجیز‘میں سبعہ احرف کی تمام روایات کو جمع کیا ہے اوریہ اہتمام مفسر ابن جریر طبری رحمہ اللہ اور امام قرطبی رحمہ اللہ نے بھی کیا ہے۔
Flag Counter