Maktaba Wahhabi

255 - 933
کے لغات سنتے اور جو لغت انہیں اچھی لگتی اسے بولنا شروع کر دیتے تھے اس طرح وہ افصح العرب بن گئے اور ان کی لغت کریہ وقبیح الفاظ سے خالی ومحفوظ ہو گئی ۔ امالی میں ثعلب نے بھی یہی فراء رحمہ اللہ والی تقریر کی ہے۔‘‘ ٭ دلیل نمبر۵:کان القرشیون یستملحون ماشائُ وْا ویصطفون ما راق لہم من الفاظ الوفود العربیۃ القادمۃ إلیہم من کل صوب وحدب ثم یصقلونہ ویہذبونہ ویدخلونہ فی دائرۃ لغتہم المرِنۃ التی اذغن جمیع العرب لہا بالزعامۃ وعقدوا لہا رایۃ الامامۃ وعلیٰ ہذہ السیاسیۃ الرشیدۃ نزل القرآن علی سبعۃ أحرف یصطفیٰ ماشاء من لغات القبائل العربیۃ علی نمط سیاسۃ القرشیین بل أوفق،ومن ہنا صحّ أن یقال أنہ نزل بلغۃ قریش لأن لغات العرب جمعاء تمثَّلت فی لسان القرشیین بہذا المعنی [مناہل العرفان:۱/۱۳۹،۱۴۰] ’’قریش کے لوگ موسمِ حج اورعرب کے بازاروں میں نشیب وفراز سے آنے والے وفود عرب کے الفاظ میں سے جن الفاظ کو ملیح ولطیف سمجھتے ان کاچناؤ کر لیتے تھے اور پھر مزید تنقیح وتہذیب کے بعد انہیں اپنی اس مسلَّمہ متفقہ ٹکسالی لغت کے دائرہ میں شامل کر لیتے جس کی مقتدائیت سب عر ب کے یہاں مسلَّم تھی ، اسی سیاست راشدہ کے موافق قرآن کریم سبعہ احرف پر نازل ہوا، قرآن نے قریشیوں کی سیاست کے اندازے سے کہیں اونچے معیار پر قبائل عرب کی لغات میں سے جو لغات چاہیں منتخب کر لیں ۔ یہی وہ نکتہ ہے جس کی بناء پر یہ کہنا یقیناً صواب وحق ہے کہ ’’قرآن لغت قریش پر نازل ہوا ہے‘‘ کیونکہ اس نکتے کی روشنی میں کل عرب کی سب لغتیں قریشیوں کی ایک ہی لغت میں متشخص ومجتمع ہو گئی تھی۔ ‘‘ ٭ دلیل نمبر۶:ولا یغیبن عن بالک أن ہذہ اللغات کلہا تمثّلت فی لغۃ قریش باعبتار أن لغۃ قریش کانت المتزعمۃ لہا والمہیمنۃ علیہا ولآخذۃ منہا ما تشاء مما یحلولہا ویرِقّ فی ذوقہا ثم یأخذہ الجمیع عنہا حتی صح أن یعتبر لسان قریش ہو اللسان العربی العام وبہ نزل القرآن [مناہل العرفان:۱/۱۷۴] ’’اس بات سے آپ کی توجہ ہر گزنہ ہٹنے يپائے کہ لغت قریش جملہ لغات عرب کی قائد ومحافظ تھی، دوسری لغات کے جن الفاظ میں اہل قریش مٹھاس پاتے اور ان کے ذوق میں وہ الفاظ لطیف وفصیح ہوتے اولا قریش انہیں اخذ کرتے اور پھر ان کی اقتداء میں باقی سب لوگ بھی انہیں اپنے استعمال میں لانے لگتے تھے، اس اعتبار سے لغت قریش میں ان سب لغات کا تشخص موجود ہے اور اس بناء پر یہ کہنا درست ہے کہ ’’لسانِ قریش ہی عمومی لسانِ عربی ہے اور اسی میں قرآن نازل ہوا ہے۔‘‘ ٭ دلیل نمبر۷:ان الوجوہ السبعۃ التی نزل بہا القرآن الکریم واقعۃ کلہا فی لغۃ قریش، ذالک أن قریشاً کانوا قبل مہبط الوحی والتنزیل قد داوَرُوا بینہم لغات العرب جمیعاً وتداولوہا وأخذوا ما استملحوہ من ہؤلاء وہؤلاء فی الاسواق العربیۃ ومواسمہا وایّامہا ووقائعہا وحجہا وعمرتہا ثم استعملوہ واذاعوہ بعد ان ہذّبوہ وصقّلوہ وبہذا کانت لغۃ قریشِ مجمع لغات مختارۃ منتقاۃ من بین لغات القبائل کافّۃً [مناہل العرفان:۱/۱۸۲،۱۸۳] ’’وجوہ سبعہ جن کے موافق قرآن کریم نازل ہوا ہے یہ سب لغتِ قریش ہی کے اندر واقع ہیں ۔ جس کا پس منظر یہ
Flag Counter