Maktaba Wahhabi

252 - 933
۴۔ ہمزئہ ساکنہ کی تحقیق مثلاً یُوْمِنُوْنُ ،کَدَاْبِ بِئْسَ وغیرہ تمیم کا لغت ۵۔ بِزُعْمِہِمْ میں زا کا ضمہ اسدی لغت ۶۔ یَقْنَطُ میں نون کافتحہ نجد کا لغت ۷۔ مَنْ یَّرْتَدَّ میں اسی طرح ادغام تمیم کا لغت ۸۔ خُطْوٰتِ میں طا کا سکون تمیم وبعضِ قیس کا لغت ۹۔ قِیْلَ وغیرہ میں اشمام عقیل اسد قیس کا لغت ۱۰۔ یا آت زوائد وَجْہِیَ اللّٰہ وَمَنِ اتَّبَعَنِی ے، یَوْمَ یِأْتِے لَا تَکَلَّمُ وغیرہما میں یا کا حذف ہذیل کا لغت ۱۱۔ یٰأَیُّہُ السّٰحِرُ وغیرہ میں ہا کا ضمہ بنی اسد کا لغت ۱۲۔ لمبی تا مثلا ذِکْرُ رَحْمِتِ رَبِّکَ ،یَعْرِفُوْنَ نِعْمَتَ اللّٰہ وغیرہما وقف بالتّا(رحمت نعمت) بنی طے کا لغت( اورمروّجۂ غالب روایت حفص میں بھی ان میں سے اکثر وبیشتر لغات مقروء وموجود ہیں ) وغیر ذلک۔ دورِ عثمانی میں ایسے اختلافاتِ قراءت اورایسے لغات قطعاً منسوخ نہ ہوئے تھے بلکہ بحال وبدستور ہی رہے تھے۔ البتہ ان کے علاوہ حضرتِ عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے اپنے دور مبارک میں سداً لباب النزاع واعتباراً لانتہاء الحکم بانتہاء العلَّۃ باجماع صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم ان بعض اختلافاتِ قراءت کو جو عرضۂ اخیرہ میں مقرووء نہ ہوئے تھے نیز غیر قریشی ان بعض چھ احرف ولغات کو جو نہ تو عرضۂ اخیرہ میں مقروء ہوئے تھے اور نہ ہی وہ عند قریش معتبر ومقبول ومتداول ومستعمل تھے موقوف قرار دے دیا تھا۔مثلاً وَجَائَ سَکْرَۃُ الْحَقِّ بِالْمَوْتِ والا اختلاف قراءت موقوف فرما دیا جو عرضۂ اخیرہ میں نہ تھا۔ سورۃ الیل میں وَالذَّکَرِ وَالْاُنْثٰی والی قراءت کی ممانعت فرما دی جو عرضۂ اخیرہ میں نہ تھی۔ سورۃ الذاریات میں إِنِّی اَنَا الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّۃِالْمَتِیْنُوالی قراءت موقوف فرما دی جو عرضۂ اخیرہ میں نہ تھی۔ اسی طرح حَتّٰی کہ جگہ عَتّٰی بلغۃ ہذیل پڑھنے کی اجازت موقوف فرما دی۔ علامت مضارع کا کسرہ تِعْلَمُوْنَ ،إِعْہَد وغیرہ بلغۃ اسد پڑھنا ناجائز قرار دے دیا، ردُّوا میں بلغۃ بنی تمیم راکو کسرہ سے پڑھنے کی ممانعت فرما دی، کیونکہ عرب لسانی تعصب کا جو اندیشہ شروع زمانۂ اسلام میں تھا اب اس کا خاتمہ ہوچکا تھا لہٰذا صرف لغات معتبرہ عند قریش پر اکتفا کیا گیا ۔ اور پچاس ہزار(۵۰۰۰۰) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اجماع واتفاق سے لغات غیر معتبرہ عند قریش کی اجازت موقوف کر دی گئی.... عرضۂ اَخیرہ میں غیر میں غیر مقروء اختلافاتِ قراء ت نیز غیر قریشی لغات ستَّہ منسوخہ شاذہ غیر فصیحہ غیر معتبرہ عند قریش کی بعض دیگر امثلہ ۱۔ إِذَا جَائَ فَتْحُ اللّٰہ وَالنَّصْرُ ۲۔ فَالْیَوْمَ نُنَجِّیْکَ بِبَدِنَکَ ۳۔ تَبَّتْ یَدَا اَبِیْ لَہَبٍ وَّ قَدْ تَّبَّ ۴۔ جملہ قراءات تفسیریہ مثلاً سورۃ البقرۃ رکوع ۲۵ میں أَنْ تَبْتَغُوْا فَضْلاً مِّنْ رَّبِّکُمْ کے بعد فِیْ مَوَاسِمِ الْحَجِّ۔ سورۃ الانفال رکوع ۱۰ میں وَفَسَادٌ عَرِیْضٌ۔ سورۃ الجمعہ رکوع ۲ میں فَامْضُوْا إِلٰی ذِکْرِ اللّٰہِ۔ سورۃ القارعہ میں
Flag Counter