Maktaba Wahhabi

41 - 389
مورخ ذہبی (748ھ)ابن حزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رقم طراز ہیں کہ وہ یکتاامام ،متبحر،صاحبِ فنون ومعارف،فقیہ و حافظ،متکلم،ادیب اورعظیم اہلِ قلم تھے۔ ان کی ذہانےاور حافظہ درجہ کمال پر تھے اورتمام علوم کا احاطہ کیےہوئے تھے۔[1] محمدبن علی شوکانی (م1150) ابن حزم کے مقام بلندکا اعتراف یوں کرتے ہیں کہ ابن حزم اور ابن تیمیہ کے مثل کوئی اور شخصیت میرے علم میں نہیں اور میرانہیں خیال کہ ان دونوں کے درمیانی زمانے میں کوئی ایساشخص ہوا ہو جوان کے مماثل یا قریب تر ہی ہو![2]
Flag Counter