مؤلف: مولانا ریحان اکرم ، مولانا مشتاق احمد شاکر اور حکیم مولانا امان اللہ فیصل
ناشر: نا معلوم
191
کرتے چلے جائیں یہاں تک کہ 1200کیلوریز یومیہ رہ جائیں۔ اس سے کم نہ ہوں۔13. مریض سے ملنے کے بعد ہاتھوں کو دھو لیجئے14. 50 سال کی عمر کے بعد ہر سال عورتوں کو اپنے Mammogramٹیسٹ (چھاتی میں خرابی کا پتہ چلانے کا طریقہ) کروانا چاہئے،15. 50 سال کی عمر کے بعد ہر مرد اور عورت کو ہر سال پروسٹریٹ کینسر(Prostrate Cancer)کا ٹیسٹ کروانا چاہیئے۔ 16. 60سال کے بعد مَردوں اور عورتوں کو سالانہ ای سی جی (ECG)اور دل کے دوسرے ٹیسٹ بھی کروانے چاہئیں 17. باغات کی سیر ہفتہ میں کم از کم3 بار کیجئے صحت کیلئے بہتر ہے18. نماز وقت پر پڑھئے۔19. ہر وقت خوش رہیئے اور دوسروں کو بھی خوش رکھیئے20. اپنے آپ کو صحت مند سمجھیں۔21. ہمیشہ سچ بولیں اور صاف اور اچھی بات کریں22. جب بھی موقع ملے زیادہ تیز تیز پیدل چلئے ۔23. سیڑھیاں زیادہ چڑھیں اور اتریں لیکن دل کے مریض یہ عمل آہستہ آہستہ اور کم سے کم کریں۔24. دوسروں کا کھوج نہیں لگائیں۔ قرآن مجید میں اس سے منع کیا گیا ہے (الحجرات49:آیت 12)25. اپنے جسم کے ہر عضو کا خیال رکھیں اور اسے اعتدال سے استعمال کریں26. روزانہ ورزش کریں۔27. دوائیاں وقت پر کھائیں۔ 28. مسکراتے رہیں29. خوشبواور پھول سونگھیں۔ 30. ہر اچھا کام کے کرنے پراپنے آپ کو شاباش دیں۔31. ہر برا کام کرنے پر اپنے آپ کو سزا دیں اوراَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ باربار پڑھیں32. زیادہ لوگوں سے ملیں۔ 33. اپنے مسائل کا حل خود تلاش کریں دوسروں کے لئے مسائل نہیں پیدا کریں۔ 34. وہ چیزیں جو آپ تبدیل نہیں کرسکتے ان کو قبول کرلیں 35. خوشی دوسروں کے ساتھ بانٹیں۔ 36. اپنی چیزیں دوسروں کو استعمال کرنے دیں 37. غصہ پر قابو رکھیں۔یہ بہت سی بیماریوں کی جڑ ہے۔ قرآن مجید میں غصہ پی جانے