امراض کے لئے روزانہ رات کو سونے سے پہلے چہرہ کو اچھی طرح ٹھنڈے پانی سے دھونے کے بعد ایک چائے کا چمچہ ہرا دھنیا کا عرق پسی ہوئی ہلدی میں ملاکرپھنسیوں اور مہاسوں پر لیپ کریں۔ صبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔ 2. کو لسٹرول (Cholestrol) کے لئے ثابت دھنیا پانی میں ابال کرچھان لیں ٹھنڈا ہونے پر پی لیں۔ خون میں کولسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے کیونکہ یہ پیشاپ آور ہے اور گردوں کو متحرک رکھتا ہے۔ ﴿ نوٹ : ثابت دھنیا کا زیادہ استعمال مردانہ قوت کے لئے نقصان دہ ہے۔﴾ 3. کثرتِ حیض کے لئے آدھے لیٹر پانی میں 5گرام ثابت دھنیا اُبالیں جب پانی آدھا رہ جائے اس میں شہدملا کر استعمال کریں اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی افاقہ ہوگا۔ ٭ شلجم :۔ شلجم زود ہضم دماغ اور بینائی کو طاقت، خون پیدا کرتے، پیشاب لاتے اور جگر کے فعل کو درست رکھتے ہیں۔ پیشاب لانے کی و جہ سے پتھری خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ شلجم بلغم کو خارج، بھوک بڑھاتے اورقبض کشا ہونے کی و جہ سے بواسیر میں مفید ہیں۔ ٭ قلفا(خرفہ) :۔ درد کے ساتھ پیشاب آنے کے مرض میں قلفا بہترین سبزی ہے ۔ اس مرض میں قلفے کے پتے بھی استعمال کریں ۔ دن میں2 بار پتوں کا جوشاندہ پیں۔1. اگر پیشاب کی مقدار کم ہوجائے توقلفا کے بیج ایک چمچہ ایک گلاس پانی کے ساتھ 3 بار لیں ۔ اس سے مثانہ کی سوزش اور جلن بھی دور ہوتی ہے۔2. دست اور پیچش میں قلفے کے بیج ا ینٹھن اور مروڑ کے ساتھ اٹھنے والے درد سے نجات دیتے ہیں۔ ایک چھوٹا چمچہ پانی کے ساتھ دن میں3 مرتبہ لیں۔3. معمولی مقدار میں منہ ، ناک یا پاخانہ کی جگہ سے خون آتاہو تو اسکو روکنے میں قلفے کے پتوں کے رس میں ایک چائے کا چمچہ تازہ لیموں کا رس اور شہد ملاکر دن میں 3 بار پئیں4. قلفے کے پتوں کالیپ جلی |
Book Name | بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی |
Writer | مولانا ریحان اکرم ، مولانا مشتاق احمد شاکر اور حکیم مولانا امان اللہ فیصل |
Publisher | نا معلوم |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 306 |
Introduction |