Maktaba Wahhabi

205 - 222
فوائد و اسباق آخری آسمانی کتاب امت مسلمہ کی فطرت کے قوانین کے مطابق تربیت کرنے کے لیے نازل ہوئی ہے۔ اسی فطرت پر اللہ تعالیٰ نے بندوں کو پیدا کیا ہے۔ قرآن کریم بہترین امت کو اعلیٰ صفات اور عمدہ اخلاق سکھانے کے لیے ان سے براہ راست خطاب کرتا ہے۔ اس قسم کے اخلاق کو اپناتے ہوئے انسان زندگی میں اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہوسکتا ہے اور زمین میں خلافت الٰہی قائم کرسکتا ہے۔ قرآن کریم کی آیات کی تلاوت کرنے والا دیکھتاہے کہ قرآن مجید ایک انسان کی انفرادی، اجتماعی اور ملّی زندگی کا راستہ واضح کرتا ہے، نیز انسان کی دنیاوی اور اخروی زندگی کا اسلوب متعین کرتا ہے۔ قرآن نے بچپن، جوانی اور انسانی زندگی کے ہر ہر پہلو کو منظم انداز میں گزارنے کا طریقہ سمجھادیا ہے۔ قرآن انسان، اس کے اہل خانہ اور ماتحتوں کے لیے ہمیشہ اعلیٰ آداب سامنے رکھتا ہے۔ معاشرے کی بنیاد خاندان ہی پر استوار ہوتی ہے، اسی بنا پر قرآن نے ہر ایک کو زندگی ہی میں اس کی ذمہ داری تفویض کردی ہے۔ مرد کی ذمہ داری زمین میں گھوم پھر کر رزق اکٹھا کرنا اور حیات کو آگے بڑھانا ہے۔ اسی پر بس نہیں بلکہ مرد ہی قوّام (حاکم) ہونے کی بنا پر ایک چھوٹے سے خاندان کو آفات
Flag Counter