Maktaba Wahhabi

227 - 222
فوائد واسباق اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ پر جہاد فرض کیا ہے۔ جہاد شریعت اسلامیہ میں ایک بنیادی عنصر کی حیثیت رکھتا ہے۔ جو قوم اپنی نسلوں میں جہاد جاری نہیں کرتی اور نہ ان پر لازمی قرار دیتی ہے وہ ان معاشروں میں جینے کا حق نہیں رکھتی جن میں معقول باتوں کو ٹھکرایا جاتا ہو اور اللہ کی شریعت کو کالعدم سمجھا جاتا ہو، نیزو ہاں شیطان کا غلبہ ہو۔ اسلام قوت و طاقت کا دین ہے۔ اسے قوتوںوالے غالب رب نے جاری کیا ہے۔ صابر و بردبار، اولو العزم اور امین نبی نے اسے امت تک پہنچایا ہے۔قرآن کریم اس کی بنیاد ہے جس نے ہر مدمقابل کو چیلنج کیا ہے اور اسے مغلوب کرکے چھوڑا ہے۔ قرآن کی زبان عربی ہے جس نے دوسری ہر زبان کو گونگا کردیا ہے۔ قرآن مجید ہی نے یہ بات واضح کی ہے کہ جو شخص قوت و طاقت، قوی عزم، مضبوط ایمان، پختہ عقیدے کا حامل اور مجاہد نہ ہو وہ اسلام کے بغیر مسلم، ایمان کے بغیر مومن اور ضمیر کے بغیر انسان ہے۔ چشمِ فلک نے وہ دن بھی دیکھے ہیں جب امت مسلمہ نے انتہائی مختصر عرصیمیں تمام آباد دنیا پر توحید کا ڈنکا بجا دیا تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب امت اسلامیہ نے پرچمِ جہاد تھاما ہوا تھا اور عقیدے کی خاطر شہادت کا حصول فخر سمجھا جاتا تھا۔
Flag Counter