Maktaba Wahhabi

101 - 222
صرمہ بن قیس صرمہ بن ابی انس بن مالک رضی اللہ عنہ صرمہ بن قیس کے نام سے معروف ہیں۔ انھیں صرمہ بن مالک بھی کہا جاتا ہے۔ ان کی کنیت ابو قیس ہے۔ یہ صرمہ کون تھے۔ تاریخ میں ان کا تذکرہ بس اچانک سامنے آتا ہے۔ اور ایسے موقع پر تاریخ میں ان کا تذکرہ ہوا کہ ان کا کام اور کلمات نور کے حروف سے لکھے گئے۔ یہ ایسے شخص تھے جنھیں اللہ تعالیٰ نے سمجھداری عطا فرمائی جس سے انھوں نے حق، ہدایت، نور اور گمراہی کے درمیان فرق پہچانا۔ انھوں نے یثرب (مدینہ منورہ) کی سرزمین پر ببانگ دہل کلمۂ توحید کا اعلان کیا جس سے وادیِ مدینہ کے کنارے اللہ وحدہ لا شریک کی تسبیح و تحمید کے زمزموں سے گونج اٹھے۔ صرمہ بن ابی انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا تعلق بنو عدی بن نجار سے ہے۔ صرمہ رضی اللہ عنہ کی ولادت مدینہ کے سر سبز میدانوں، میٹھے چشموں اور معطر فضاؤں میں ہوئی۔ کھلی فضا میں پلے بڑھے جہاں قبہ نما بلند و بالا اور صاف شفاف آسمان کا مشاہدہ کرتے جسے کسی بھی ستون کا سہارا نہیں دیا گیا، پھر زمین کی طرف نگاہ کرتے۔ صرمہ رضی اللہ عنہ نے اپنی جوانی اللہ عزوجل کی قدرتوں سے مستفید ہوتے ہوئے گزاری۔ چنانچہ آسمان کے دامن میں بکھرے ہوئے یہ ستارے اور یہ سورج جس کی شعاعیں زمین پر پڑتی ہیں جس سے زمین کو حرارت اور روئیدگی حاصل ہوتی ہے اور یہ چاند جس
Flag Counter