Maktaba Wahhabi

70 - 222
آیت کی شانِ نزول حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آیت: ﴿ وَالَّذِي قَالَ لِوَالِدَيْهِ ﴾[1] عبد الرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ کے اسلام قبول کرنے سے پہلے، ان کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ ان کے والدین انھیں اسلام کی طرف بلاتے تھے مگر وہ انکار کردیتے تھے۔ جمہور مفسرین کی رائے یہی ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ یہ آیت عبد الرحمن کے بارے میں نازل نہیں ہوئی۔ وہ اس بات پر قسم بھی اٹھاتی تھیں اور فرماتی تھیں: میں چاہوں تو اس شخص کا نام بتاسکتی ہوں جس کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی تھی۔ امام زجاج رحمہ اللہ نے کہا ہے: جس نے یہ کہا کہ یہ آیت عبد الرحمن بن ابو بکر رضی اللہ عنہما کے بارے میں نازل ہوئی ہے، اس کا قول اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی رو سے باطل ہے: ﴿ أُولَئِكَ الَّذِينَ حَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ ﴾ ’’یہ وہ لوگ ہیں جن پر (اللہ کے عذاب کی) بات ثابت، یعنی پوری ہوگئی۔‘‘ [2] اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ جن لوگوں نے اپنے والدین کو ’’اف‘‘ کا کلمہ کہا ، وہ تو ایمان نہیں لائیں گے، جبکہ عبد الرحمن رضی اللہ عنہ مومن شخص ہیں۔ اس آیت کی
Flag Counter