Maktaba Wahhabi

72 - 222
فوائد و اسباق معزز قارئین! شریعت اسلامیہ میں خاندان معاشرے کی تعمیر و تشکیل میں سنگِ بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسلام نے خاندان کی حفاظت کی صورت میں کئی قسم کی ضمانتیں دی ہیں۔ خاندان کی حفاظت کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ایک خاندان اہل خانہ اورمعاشرے میں اپنی مکمل ذمہ داری ادا کرسکے۔ کوئی بھی خاندان اپنے پر مشتمل افراد کی تربیت شریعت اسلامیہ کے مطابق تبھی کر سکتا ہے جب معاشرہ شریعت کا پابند ہو اور اسے ہی اپنا حکم و فیصل مانتا ہو۔ اگر کوئی معاشرہ اسلامی اقدار و اخلاق کو پرکاہ کی حیثیت بھی نہ دے اور مادیات میں منہمک رہے تو اکیلا خاندان اولاد کی اچھی تربیت کی جتنی چاہے کوشش کرلے، وہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوگی۔ ایک گھر والے اپنی اولاد کو بات چیت میں سچ بولنے کی تلقین کریں، ہر کام اخلاص سے ادا کرنے کا سبق پڑھائیں اور ہر کام میں سچ ہی کو مقدم رکھنے کی تربیت کریں۔ اب جب یہ بچہ باہر کے ماحول معاشرے میں جائے گا اور دیکھے گا کہ سچ کو تو یہاں کوئی پوچھتا ہی نہیں، سچ کا معاشرے میں رواج ہی نہیں تو ذرا سوچیے! گھر کے اندر کی گئی تربیت کا بچے پر کوئی اثر ہوگا؟ آج معاشرے میں اس شخص کی عزت اور مقام زیادہ ہے جو دھوکے اور فریب کے
Flag Counter