Maktaba Wahhabi

151 - 222
فوائد و اسباق عورت اپنے خاوند کی خیانت کا کیوں ارتکاب کرتی ہے؟ وہ کون سے اسباب ہیں کہ وہ اپنے خاوند کو چھوڑ کر دوسرے مردوں سے تعلقات استوار کرلیتی ہے۔ جبکہ وہ پہلے خاوند کے گھر میں ہوتی ہے جس سے اس کا نکاح ہوا ہے۔ کیا کوئی داخلی اور خارجی ایسے حالات ہیں جو عورت کو اس فعل پر مجبور کرتے ہیں جن سے خاوند کی عزت اور خاندان کی شرافت نیلام ہوجاتی ہے اور جن حالات کی وجہ سے عورت اپنا آپ انسان نما درندوں کے سامنے پیش کر دیتی ہے جسے وہ تر نوالہ سمجھ کر نوچتے رہتے ہیں۔ اس خیانت کا سبب کہیں فرصت اور فراغت کے وہ لمحات تو نہیں جنھیں بہت سی بیویاں اپنے خاوندوں سے لمبے عرصے کے لیے دور رہ کر گزارتی ہیں؟ ہم آج کے دور میں دیکھتے ہیں کہ بہت سے مزدور، تاجر، ڈاکٹر، پروفیسر، قاضی اور عدالتی اہل کار اور دیگر افراد اپنے کام کی غرض سے سارا دن اور رات کا بھی کچھ حصہ گھر سے دور رہتے ہیں۔ اس لمبے عرصے میں عورتیں گھروں میں اکیلی ہی ہوتی ہیں جنھیں نہ کوئی کام ہوتا ہے اور نہ کوئی غم خوار ان کے پاس ہوتا ہے۔ انسان کے ازلی دشمن شیطان کو یہاں موقع ملتا ہے اوروہ انھیں مختلف وسوسوں سے بھڑکاتا ہے۔ ان کے ناپختہ ذہنوں میں گدگدی کرتا ہے اور انھیں گناہوں پر ابھارتا ہے۔
Flag Counter