Maktaba Wahhabi

58 - 222
آیت کی شان نزول کے متعلق علماء کے اقوال علمائے تفسیر اور اہل سیر نے کہا ہے: یہ آیت عبد الرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہما کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ اس کے بارے میں جاننے کے لیے درج ذیل کتب کا مطالعہ مفید رہے گا: زاد المسیر لابن الجوزي: 381/7۔ صحیح البخاري، تفسیر سورۃ الأحقاف۔[1] امام ابن کثیر رحمہ اللہ نے کہا ہے: جس نے کہا یہ آیت، عبد الرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہما کے بارے میں اتری ہے، اس نے ان پر الزام لگایا ہے۔ عبد الرحمن بن ابوبکر بالآخر مسلمان ہوگئے تھے اور وہ اچھے مسلمان ثابت ہوئے، نیز وہ اپنے زمانے کے اچھے لوگوں میں تھے۔[2] نیز رجوع کریں 1۔ تفسیر جلالین 2۔ تفسیر البغوی 3۔ تفسیر الخازن آئیے! آپ کو بتاتے ہیں کہ عبد الرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہما کون تھے۔
Flag Counter