Maktaba Wahhabi

114 - 121
[7]… ایک سے زائد حواص کا استعمال۔ [8]… نسیان کا مقابلہ کرنا۔ [9]… نیند سے پہلے حفظ کرنا۔ [10]… اپنے اوپر خود اعتمادی۔ [11]… حفظ کیے ہوئے حصے کے ساتھ رات کو قیام کرنا۔ [12]… نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرنا۔ یہاں مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ان بعض رکاوٹوں کا بھی تذکرہ کر دیا جائے جو مدارس تحفیظ القرآن کے ساتھ ملحق ہوتے وقت سن رسیدہ افراد کو پیش آتی ہیں۔ اور ان سے بچنا از حد ضروری ہے۔ [1]… سن رسیدہ افراد کا مذاق اڑانا کہ انہیں اس بڑی عمر میں حفظ کرنا یاد آیا ہے، اس طرز عمل سے ان کی ہمت پست ہو جاتی ہے۔ [2]… حفظ وتحصیل علم پر معاشرتی تعلقات اور خاندانی مشاغل کو ترجیح دینا۔ [3]… عمر رسیدہ افراد کو چھوٹے بچوں کے ساتھ بیٹھا کر تعلیم دینا۔ اس سے بادی الام میں حرج واقع ہوتا ہے۔ [4]… نسیان یا قرأۃ میں غلطی پر متعلّمین کا ایک دوسرے کا استہزاء اڑانا۔ [5]… مدارس تحفیظ کے لیے کسی مخصوص یونیفارم کا تقرر۔ [6]… معلم کا متعلّمین سے یا متعلّمین کا باہم ایک دوسرے کے ساتھ سختی سے پیش آنا۔ [7]… معلمہ کا کلاس کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت سے عاری ہونا۔ [8]… رشتہ داری یا کسی مصلحت سے معلمہ کا بعض طالبات سے زیادہ محبت کرنا۔ [9]… معلمہ کا بعض طالبات کو چھوڑ کر بعض طالبات کی تعریف کرنا۔ [10]… بعض طالبات کے درمیان پیدا ہونے والا حسد۔ ٭…٭…٭
Flag Counter