Maktaba Wahhabi

75 - 121
سے بچاتی ہے۔ [2]… بلند معنوی روحانی تعلیمی اہداف کے حصول میں معلم کی مدد کرتی ہے۔ [3]… دائمی فنی ارتقاء پر معلم کی مدد کرتی ہے۔ [4]… عمومی اہداف کے حصول اور منہج کے ارتقاء پر مددگار ثابت ہوتی ہے۔ [5]… معلم کو تعلیم میں گمراہی سے بچاتی ہے۔ [6]… معرفی، مہاری اور تربیتی اہداف کے حصول میں معلم کی مدد کرتی ہے۔ [7]… کلاس میں بچوں کے ساتھ معلم کو متعدد مہارتیں حاصل ہو جاتی ہیں۔ ٭ معلم کو حاصل ہونے والی مہارتیں: [1]… طلباء کی استعداد وصلاحیت کو پرکھنے کی مہارت [2]… انفرادی فروق کی بنیاد پر طلباء سے معاملہ کرنے مہارت [3]… درس کے مطابق مناسب تعلیمی وسائل کو اختیار کرنے کی مہارت [4]… کلاس کے نظم وضبط کی مہارت۔ [5]… درس میں مفید سلوکی اہداف کو نمایاں کرنے کی مہارت۔ ٭ تقویم کی تعریف: یعنی درس میں کی جانے والی غلطیوں کی اصلاح ٭ تقسیم کی تعریف: یعنی پختہ درس دینا یا اداء کے لیے محدد سطح کے مطابق پڑھانا۔ ٭ سلوکی ہدف کیسے نمایاں ہوگا؟ سلوکی ہدف بطریق معادلہ نمایاں ہوگا۔ مثلاً کوئی طالبہ صرف فاء کو اس کے اصلی مخرج سے صحیح شکل میں ادا کرے۔ اگر کوئی طالبہ پر حرف کو اس کے اصلی مخرج سے صحیح شکل کے ساتھ ادا کر لیتی ہے تو گویا کہ تعلیمی ہدف حاصل ہوگیا ہے۔ یہاں اہداف کا حصول ہی معلمہ کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
Flag Counter