Maktaba Wahhabi

102 - 121
تابعین عظام اور سلف صالحین دقت حفظ میں بہت زیادہ محنت کیا کرتے تھے۔ معروف مفسر قرآن سیّدنا مجاہد فرماتے ہیں: ((عرضت القرآن ثلاث عرضات علی ابن عباس رضی اللّٰه عنہ ، أفقہ عند کل آیۃ، أسألہ فیم نزلت وکیف کانت۔)) ’’میں نے سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کے پاس تین مرتبہ مکمل قرآن مجید پڑھا، میں ان سے ہر آیت سمجھتا تھا، میں اس سے سوال کرتا تھا کہ یہ آیت کسی بارے نازل ہوئی وہ وہ کیا تھا۔‘‘ 5۔ عظمت قرآن کا تصور: یہ بات واضح ہے کہ مسلمانوں کی زندگی میں قرآن مجید کی بڑی عظمت وشان واہمیت ہے۔ لہٰذا معلم پر لازم ہے کہ وہ طلاب پر ان امور کی وضاحت کرے، اور انہیں عقیدہ صحیحہ، عبادات، اخلاق حسنہ اور احکام الٰہیہ کی تعلیم دے۔ قرآن مجید قیامت تک پیش آنے والے تمام حوادث کی طرف راہنمائی کرتا ہے۔ اگر مسلمان قرآن مجید کے ذریعے اپنے ایمان کی تجدید کر لیں، اس کی اطاعت پر کار بند ہو جائیں تو وہ اپنی زندگی میں ایک روحانی پاکیزگی، ثروت مندی اور بے شمار نعمتوں کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ٭…٭…٭ تیسري مبحث: تدریس قرآن مجید کے اہداف [1]… کتاب اللہ اللہ متعلّم کے درمیانی تعلق کی مضبوطی، تاکہ اس کی فطرت ہمیشہ سلامت رہے اور وہ گمراہی سے بچ سکے۔ [2]… اللہ کی توحید الوہیت، توحید ربوبیت اور توحید اسماء وصفات پر ایمان کی پختگی۔ [3]… کائنات اور نفس انسانی میں موجود اللہ کی نشانیوں پر غورو فکر کی صلاحیت پیدا کرنے کی تربیت کرنا۔
Flag Counter