Maktaba Wahhabi

84 - 121
پیچھے پیچھے پڑھیں، اور اگر کسی طالبہ سے خطا سننے کو اس کی تصیح کروائے۔ پھر طالبات کو مختلف گروپس میں تقسیم کر دے اور انہیں پڑھائے۔ [3]… کسی نمایاں طالبہ کو پڑھنے کا کہے تاکہ دیگر طالبات بھی درست پڑھنے کی کوشش کریں، پھر کسی اور طالبہ سے پڑھنے کو کہے۔ [4]… ضروری سبق کی سماعت کرے۔ یعنی ہر طالبہ سے اس کا سبق سنے، اس کی غلطیوں کی اصلاح کرے۔ غلطی پر پہلے متنبہ کرے تاکہ طالبہ خود ہی تصیح کرے۔ اگر وہ غلطی نہ پہچان سکے تو اس کی کلاس فیلو کسی دوسری طالبہ سے صحیح کروائے، اگر وہ بھی نہ پہچان سکے تو پھر معلمہ خود غلطی کی اصلاح کرے اور اس کی کیفیت کی وضاحت کر دے۔ [5]… تقسیم کا مرحلہ: معلمہ سوۃ القدر میں آنے والے قواعد تجوید مثلاً غنہ، مد اور قلقلہ کی مانند دیگر مناسب سے متعدد مثالیں دینے کی کوشش کرے تاکہ طالبات کی مشق ہو جائے۔ [6]… تقویم کامرحلہ: احکام تجوید کی تحقیق کے لیے مسلسل کوشش کرتی رہے، یہاں تک کہ طالبات کو پختہ یاد ہو جائیں۔ [7]… ہوم ورک: اس میں سورۃ القدر کے حفظ کے ساتھ ساتھ استنباط احکام کا ہوم ورک دیا جائے۔ المعنی الاجمالی: سورۃ القدر مکّی ہے۔ اس میں نزول قرآن کی ابتداء کے حوال سے گفتگو کی گئی ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو لیلۃ القدر میں لوح محفوظ سے بیت العزت آسمان پر اکٹھا نازل فرما دیا۔ لیلۃ القدر ہزار مہینوں سے افضل ہے۔ اس رات جبرئیل سمیت اللہ کی رحمت کے فرشتے نازل ہوتے ہیں۔ اور اس سال کے خیرو شرو رزق کے فیصلے کر دیے جاتے ہیں۔ معانی المفرادت: ٭ لیلۃ القدر: یعنی حکم اور تقدیر والی رات جس میں پورے سال کے فیصلے لیے جاتے ہیں۔
Flag Counter