Maktaba Wahhabi

73 - 121
تجرباتی پہلو 1۔ معرفی پہلو: اس سے مراد تعلیمی مناہج میں مہارت ہے، اور ہمارے منہج عمومی زندگی، علوم اور قانون سب میں کتاب اللہ ہے۔ چنانچہ اسباب نزول، معانی مفرادت اور قواعد تجوید وغیرہ کی معرفت حاصل کرنا واجب ہے۔ 2۔ مہاری پہلو (ادائی سلوکی پہلو): اس سے مراد درست علمی ادا کا اہتمام ہے تاکہ طالبات تلاوت قرآن مجید میں مختلف مہارتیں حاصل کر سکیں او ربہترین نتائج تک پہنچ سکیں۔ (مد، قلقلہ، غنہ…) 3۔ وجدانی پہلو: اس سے مراد عقیدہ مثالی معاشرتی اقدار اور اخلاق حسنہ سے مزین ہوتا ہے۔ عقیدہ مین ایک الٰہ کی عبادت کا تصور، اور مثالی اقدار میںصبرو تحمل، ایثار وقربانی صداقت امانت اور شجاعت وبہادری شامل ہیں۔ اور یہ امور آیات قرآنیہ کے فہم سے حاصل ہوتے ہیں۔ جو دنیا وآخرت دونوں جہانوں کی بھلائی پر مبنی ہیں۔ ٭ معلم کیسے تربیتی مہارت حاصل کرے؟ معلمہ اگر مذکورہ تینوں تربیتی پہلوؤں کا ادراک رکھتی ہو، طالبات کے ذہنی میلانات اور ان کی فکری سطح سے آگاہ ہو، اور قرآن مجید کے صحیح مسلم منہج سے آشنا ہو تو بآسانی تربیتی مہارت کی بنیادیں حاصل کر سکتی ہے۔ ٭ تعلیمی عمل کی کامیابی اور اہداف کے حصول کے لیے درج ذیل امور کا تحقق لازم ہے: [1]… تلاوت اور تجوید دونوں اعتبار سے منہج کی تخلیط
Flag Counter