Maktaba Wahhabi

51 - 121
أحد۔)) ’’بے شک اللہ تعالیٰ نے میری طرف یہ وحی کی ہے کہ تم تواضع اختیار کرو، حتیٰ کہ کوئی شخص کسی شخص پر فخر کا اظہار نہ کرے۔‘‘ ٭ تواضع کے ثمرات: ٭ عملی تعلیمی اہداف کا تحقق ٭ تواضع سے متعلمین کے قلوب میں اساتذہ کی محبت پیدا ہوتی ہے اور اساتذہ وتلامذہ کے درمیان قائم رشتہ تعلیم گہرا ہوتا ہے۔ ٭ طلاب کو سمجھنے اور ان کی تربیتی، خاندانی اور مدرسہ جاتی مشکلات کو حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ٭ متواضع معلمہ کو قبول عام حاصل ہوتا ہے۔ [7]… متعلمین کے درمیان عدل وانصاف۔ عدل وانصاف کرنا شرعی تقاضا ہے۔ ارشادی باری تعالیٰ ہے: {اِنَّ اللّٰہَ یَاْمُرُ بِالْعَدْلِ وَ الْاِحْسَانِ} (النحل: 90) ’’بے شک اللہ تعالیٰ عدل وانصاف اور بھلائی کا حکم دیتا ہے۔‘‘ ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ((اتقوا اللّٰہ وعدلوا فی أولادکم۔)) ’’تم اللہ سے ڈرو، اور اپنی اولاد میں عدل وانصاف کرو۔‘‘ امام مجاہد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ((إن المعلم إذالم بعدل بین الصبیۃ المتعلمین کتب من الظالمین۔)) ’’معلم جب متعلّم بچوں کے درمیان عدل وانصاف نہیں کرتا تو اسے ظالموں میں سے لکھ دیا جاتا ہے۔‘‘
Flag Counter