Maktaba Wahhabi

92 - 121
٭ سوال کرنے کی شروط: [1]… سوال مناسب اور درس کے اہداف سے مربوط ہو۔ [2]… وہ سوال فکر کی تربیتی یا عملی اقدار کو وسعت دینے والا ہو۔ [3]… سوال کے اندر اس کا جواب مخفی نہ ہو۔ [4]… معلمہ کثرت سے سوال کرے کہ ایسا کیسے ہے؟ اور کیوں ہے؟ اور اس کا جواب ایک کلمہ (ہاں) یا (نہیں) میں نہیں ہونا چاہیے۔ [5]… سوالات، طالبات کی علمی سطح کے مناسب ہوں۔ [6]… سوال متنوع المعنی نہ ہو، بلکہ ایک ہی معنی سے متعلق ہو۔ [7]… سوال مکرر نہ ہو۔ ٭ دوران سوال ملحوظ رکھے جانے والے امور: [1]… سوال تمام طلباء سے پوچھا جائے، اور اس بات کا لحاظ رکھا جائے کہ بعض تمام طلباء نے معرفت کے بغیر ہی ہاتھ اٹھا رکھا ہے، جو ان کی خود اعتمادی پر دلالت کرتا ہے۔ [2]… جواب دینے میں سوچنے کے لیے مناسب وقت دیا جائے۔ [3]… کسی طالبہ سے استہزاء یا مذاق کے انداز میں سوال نہ کیا جائے۔ [4]… ایک ہی اسلوب پر تمام سوالات نہ پوچھے جائیں۔ بایں طور پر کہ طلباء اندازے سے ہی ان کا جواب دینے لگیں۔
Flag Counter