Maktaba Wahhabi

69 - 121
[10]… ان کی متوازن تربیت کی جائے تاکہ وہ مختلف حالات وظروف کے لیے تیار رہیں۔ ٭ نمایاں طلباء کے اساتذہ کی صفات: [1]… نمایاں طلباء اور ان کے اساتذہ کے درمیان انتہاء گہرا تعلق ہونا چاہیے، کیونکہ محبت کے بغیر تعلیم وتربیت کا کوئی اثر نہیں ہوتا ہے۔ [2]… معلم کو وفا، محبت، نرمی، بیدار مغزی، ذہانت وفطانت اور فہم وفراست جیسی عظیم صفات سے متصف ہونا چاہیے۔ [3]… نمایاں طلباء ایسے مدرس سے محبت کرتے ہیں جو انہیں مختلف ذمہ داریاں اٹھانے کی اجازت دیتا ہے۔ [4]… معلم ان کے تمام مناقشات کا تسلی بخش جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہو اور اس کے پاس ان کے تجربات کو نرمی دینے کا مکمل پروگرام موجود ہو۔ [5]… معلم دور اندلش اور حسن تصرف کا حامل ہو، اس کے لیے ہر طالب علم کے ظروف واحوال کو درست کرنا ممکن ہو۔ [6]… اس کی شخصیت جاذب نظر، وسیع الافق اور پر کشش ہو۔ [7]… وہ نمایاں طلباء کے ورثاء کے سات ھکامیاب معاملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو اور انہیں ان بچوں کے ساتھ خیر خواہی کرنے کا درس دے سکتا ہو۔ ٭ نمایاں طلباء سے مثالی استفادہ: [1]… اگر ان میں قائدانہ صلاحیتیں موجود ہوں تو انہیں تدریجاً دیگر طلباء کی قیادت تفویض کر دی جائے۔ اور یہ قیادت حلقہ کے اندر اور باہر دونوں جگہ ہو سکتی ہے۔ مثلاً نمایاں طالب علم کو حلقے کا مانیٹر، استاد کا معاون، یا لائبریری کا ذمہ دار بنا دیا جائے وغیرہ، پھر اسے مزید ترقی دی جائے یہاں تک کہ وہ ایک کامیاب استاد اور مربی بن جائے۔ ٭ بسا اوقات طالب علم میں تخلیقی وفکری صلاحیت پائی جاتی ہے۔ لہٰذا اس صلاحیت کو مختلف
Flag Counter