Maktaba Wahhabi

46 - 121
معلمہ قرآن کی صفات 1۔ فطری صفات: [1]… عقیدے کی درستگی عقیدے کی درستگی، فطری صفات میں سے سب سے اہم ترین صفت ہے، جس سے متصف ہونا ہر معلمہ پر واجب ولازم ہے۔ یعنی ٭ اس کا عقیدہ بدعات وخرافات سے پاک ہو۔ ٭ وہ اللہ کی حرام کردہ چیزوں سے رکتی ہو۔ ٭ اطاعت الٰہی پر متوجہ ہو۔ ٭ اور اسلامی اخلاقیات حسنے سے مزین ہو۔ درستگی عقیدہ کے ثمرات: ٭ عقیدہ توحید کی بدولت تعلیمی وتربیتی اہداف پایۂ تکمیل تک جا پہنچتے ہیں۔ ٭ اسلام کی محبت پختہ ہوتی ہے۔ ٭ ان اخلاق قرآن سے متصف ہو جاتا ہے۔ ٭ متعلّمین کے روبئے میں اعتدال پیدا ہو جاتا ہے۔ ٭ یہ عقیدہ پختہ ہو جاتا ہے کہ طاعات سے ایمان بڑھتا اور معاصی سے کم ہوتا ہے۔ [2]… کتاب اللہ کی کی تعلیم کا مقصد اور اخلاص نیت۔ اخلاص، دل کے اعمال میں سے، ایک اہم ترین عمل ہے۔ جو اللہ اور بندے کے درمیان ایک مخفی خزانہ ہے۔
Flag Counter