Maktaba Wahhabi

59 - 121
اس سے مراد معلمہ کا وہ مجموعی رویہ واخلاق ہے، جو وہ اپنی طالبات کے ساتھ روا رکھتی ہے۔ اس میں اس کی شفقت ومحبت، ذہانت وفطانت، ترجیحات ومیلانات اور وہ عادات شامل ہو جاتی ہیں جو انسان کی شخصیت کا تعارف بن جاتی ہیں۔ اب جس قدر اس کی ان عادات وصفات میں اثبات، اکملیت اور قوت ہوگی، اس قدر اس شخصیت بھی طاقت ور بن جائے گی۔ ٭ معلمہ کی شخصیت کی قوت کے مظاہر: ٭ طالبات کے ساتھ حسن تعامل۔ ٭ کلاس اور ادارے کو چلانے کی قدرت۔ ٭ بشاشت ومسکراہٹ، تحمل وبردباری، آواز کا رعب، کام کی رغبت، اور کلاس میں طالبات کے ساتھ جسمانی صحت وحسن اداء سے ملاقات۔ ٭ ظاہر وباطن میں مطابقت۔ ٭ شخصیت کی کمزوری کے مظاہر: ٭ بلند آواز ٭ فضول جملوں کا استعمال ٭ ٹال مٹول کا رویہ ٭ کمزور شخصیت کے نقصانات: کمزور شخصیت کی حامل معلمہ تعلیم قران کو جاری رکھنے میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہے۔ [3]… عقلی قوت: یہ صفت معلمہ کی بنیادی صفات میں داخل ہے۔ ٭ذہین معلمہ کا فوائد: ٭ ذہین معلمہ کے پڑھانے سے طالبات کی علمی سطح بلند ہو جاتی ہے، کیونکہ تعلیم قرآن فقط تلقین الفاظ کا نام نہیں ہے، بلکہ یہ بیک وقت فہم، حفظ اور استنباط کا نام ہے۔
Flag Counter