Maktaba Wahhabi

77 - 121
٭ تمہید کی تعریف: تمہید سے مراد یہ ہے کہ درس کے موضوع اور اہمیت کے بارے میں طالبات کے اذہان کو تیار کرنا۔ ٭ اچھی تمہید کی صفات: [1]… وہ طلباء کی عمر اور ان کی ذہنی سطح کے مناسب ہو۔ [2]… وہ باعث اشتیاق ہو، جس سے طلباء اپنے درس میں مشغول ہو جائیں۔ [3]… وہ نئے سبق تک پہنچنے کا ذریعہ ہو۔ یعنی وہ تمہید سابق سبق کو نئے سبق کے ساتھ مربوط کر دے۔ [4]… اسلام علیکم کے ساتھ شروع کی گئی ہو۔ اس میں ذہنی طور پر غائب طلباء سے سوالات کیے جائیں تاکہ تمام طلباء ہمہ تن گوش ہو کر اسے سنیں۔ ٭ عرض کی مہارت: [1]… درس کے عمومی افکار بار بار دہرانا (خواہ تلاوت ہو یا تجوید ہو) [2]… آیات قرآنیہ کو بلیک بورڈ پر لکھنا تاکہ ان کا حفظ آسان ہو جائے۔ لیکن یاد رہے کہ وہ آیات زیادہ لمبی نہ ہوں۔ [3]… اجمالی معنی کی شرح [4]… مشکل الفاظ کی کتابت تجوید: تجوید کے سبق میں پڑھنے جانے والے قاعدہ کا اعلان اور اس کی بلیک بورڈ پر کتابت۔ عناصر: [1]… تختیوں کو واضح کرنا یا مثالوں کو بلیک بورڈ پر لکھنا۔ [2]… معلمہ کا مجود محقق تلاوت کرنا۔ [3]… اس تلاوت میں بیان کیے گئے احکام کی وضاحت کر دینا۔
Flag Counter