Maktaba Wahhabi

94 - 121
٭ جزئی طریقہ کے استعمال کا سبب: [1]… نبی کریم اس پر عمل کرتے تھے۔ [2]… صحابہ کرام اس ثوقت تک اگلی دس آیات نہیں پڑھتے تھے، جب تک پہلی دس آیات میں منقول علم وعمل سے آگاہ نہیں ہو جاتے تھے۔ [3]… اجزاء جلدی یاد ہو جاتے ہیں۔ [4]… قرآن مجید اجزاء کی شکل میں نازل ہوا ہے۔ فوائد: [1]… اس میں شوق کا عنصر پایا جاتا ہے۔ [2]… حفظ کا ثمرہ سامنے آتا جاتا ہے۔ [3]… نشاط کی تجدید کرتا ہے اور تھکاوٹ کو دور کرتا ہے۔ [4]… تمام سطح کے طلبہ کے لیے کار آمد ہے۔ نقصانات: [1]… اجزاء کا باہمی ربط مشکل ہو جاتا ہے، اگر مراجعہ ضعیف ہو۔ [2]… بعض اجزاء حفظ میں کمزور رہ جاتے ہیں اور جلدی بھول جاتے ہیں۔ تیسرا طریقہ، مشترک طریقہ: یہ طریقہ کمزور حافظہ والے طلبہ کے لیے زیادہ مناسب ہے۔ اس میں پہلے دونوں طریقوں (کلی اور جزئی) کو جمع کر دیا گیا ہے۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ: [1]… طالبہ پہلے حفظ کیے مقررہ آیات کو ایک دفعہ پڑھے، پھر ان کو تکرار سے پڑھے، حتیٰ کہ تمام اجزاء آپس میں مربوط ہو جائیں۔ [2]… جو آیات پختہ یاد نہ ہوتی ہوں ان کا خصوصی خیال رکھے اور انہیں بار بار دہرائے۔
Flag Counter