Maktaba Wahhabi

135 - 121
مراتب قلقلہ قلقله:۔۔ ساکن حروف کو پڑھتے وقت مخرج کو ہلانا، حتی کہ اس کے ہلنے کی قوی آواز سنائی دے، یا مخرج کو کھولنا اور بند کرنے کے بعد آواز نکالنا۔ حروف قلقله:۔۔ قطب جد مراتب قلقله:۔۔ 1۔ موقوف علیہ ساکن مشدد، جیسے: (الحق)، (وتب) 2۔ موقوف علیہ ساکن مخفف، جیسے: (الصمد)، (كَسَبَ) 3۔ ساکن موصول، جیسے: (يجعل)، (حبل)، (قد سمع) 4۔ مطلقاً متحرک، جیسے: (الحطمة)، (تبت) مراتب صفیر صفير: صفیر سے مراد ہونٹوں سے نکلنے والی زائد آواز ہے جو بعض پرندوں کی آواز کے مشابہ ہوتی ہے۔ حروفِ صفير: ص، ز، س ان حروف میں سے سب سے زیادہ قوی حرف صاد ہے پھر زاء ہے پھر سین ہے۔ مراتب صفير: 1۔ مشدد: جیسے: (الصالحات)، (الزيتون) 2۔ ساکن: جیسے: (والعصر)، (أزواجا)، (المسكين) 3۔ متحرک: جیسے: (للمصلين)، (لمزة)، (الانسان)
Flag Counter