Maktaba Wahhabi

142 - 260
مسئلہ 112: قرآن سکھانے والے پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمتیں نازل فرماتے ہیں۔ مسئلہ 113: قرآن سکھانے والوں کے لئے فرشتے اور زمین وآسمان کی دیگر تمام مخلوقات حتّٰی کہ چیونٹیاں اور مچھلیاں بھی دعاکرتی ہیں۔ عَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : ذُکِرَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم رَجُلاَنِ اَحَدُہُمَا عَابِدٌ وَالْآخَرُ عَالِمٌ فَقَالَ عَلَیْہِ الصَّلاَۃُ وَالسَّلاَمُ : (( فَضْلُ الْعَالِمِ عَلَی الْعَابِدِ کَفَضْلِیْ عَلَی اَدْنَاکُمْ )) ثُمَّ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم (( اِنَّ اللّٰہَ وَمَلائِکَتَہٗ وَاَہْلَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِیْنَ حَتَّی الْنَمْلَۃَ فِیْ جُحْرِہَا وَحَتّٰی الْحُوْتَ لَیُصَلُّوْنَ عَلیَ مُعَلِّمِ النَّاسِ الْخَیْرَ ))۔ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح) حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دوآدمیوں کا ذکر کیاگیا ان میں سے ایک عالم اور دوسرا عابد تھاآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’عالم کو عابد پر ایسی فضیلت حاصل ہے جیسی مجھے تم میں سے کسی عام آدمی پر حاصل ہے۔‘‘ پھرارشاد فرمایا’’بے شک اللہ تعالیٰ لوگوں کو بھلائی کی تعلیم دینے والوں پر اپنی رحمت نازل فرماتاہے اور فرشتے ان کے لئے رحمت کی دعا کرتے ہیں نیززمین وآسمان کی ساری مخلوق حتّٰی کہ اپنی بلوں میں چیونٹیاں اور (پانی میں)مچھلیاں تک ان کے لئے رحمت کی دعاکرتی ہیں۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 114: قرآن مجید کی دو آیات کسی کو سکھا دینا دنیا کی بڑی سے بڑی نعمت سے زیادہ قیمتی ہے۔ عَنْ عُقْبَہَ بْنِ عَامِرٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ خَرَجَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَنَحْنُ فِیْ الصُّفَّۃِ فَقَالَ (( اَیُّکُمْ یُحِبُّ اَنْ یَّغْدُوَکُلَّ یَوْمٍ اِلٰی بُطْحَانَ اَوْ اِلَی الْعَقِیْقِ فَیَاتِیْ مِنْہُ بِنَاقَتَیْنِ کَوْمَا وَیْنِ فِیْ غَیْرِ اِثْمٍ وَلاَ قَطْعِ رَحِمٍ ؟ )) فَقُلْنَا : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم نُحِبُّ ذٰلِکَ قَالَ : (( اَفَلاَ یَغْدُوْ اَحَدُکُمْ اِلَی الْمَسْجِدِ فَیَعْلَمُ اَوْ یَقْرَاُ اٰیَتَیْنِ مِنْ کِتَابِ اللّٰہِ ( عَزَّوَجَلَّ ) خَیْرٌ لَّہُ مِنْ نَاقَتَیْنِ وَثَلاَثٌ خَیْرٌ لَّہٗ مِنْ ثَلاَثٍ وَاَرْبَعٌ خَیْرٌ لَّہٗ مِنْ اَرْبَعٍ وَمِنْ اَعْدَادِہِنَّ مِنَ الْاِبِلِ ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2]
Flag Counter