Maktaba Wahhabi

129 - 260
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’قرآن مجید چالیس دنوں میں پڑھو۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 78: پاک آدمی وضو کے بغیر قرآن مجید کی تلاوت کرسکتا ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّہٗ بَاتَ لَیْلَۃً عِنْدَ مَیْمُوْنَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا زَوْجِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَہِیَ خَالَتُہُ فَاضْطَجَعْتُ فِیْ عَرْضِ الْوِسَادَۃِ وَاضْطَجَعَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَاَہْلُہٗ فِیْ طُوْلِہَا فَنَامَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم حَتّٰی اِذَا نْتَصَفَ اللَّیْلُ اَوْ قَبْلَہٗ بِقَلِیْلٍ اَوْ بَعْدَہٗ بِقَلِیْلٍ اِسْتَیْقَظَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَجَلَسَ یَمْسَحُ النَّوْمَ عَنْ وَجْہِہٖ بِیَدِہٖ ثُمَّ قَرَئَ الْعَشْرَ الْاٰیَاتِ الْخَوَاتِیْمَ مِنْ سُوْرَۃِ آلِ عِمْرَانَ ثُمَّ قَامَ اِلَی شَنٍّ مُعَلَقَّۃٍ فَتَوَضَّأَ مِنْہَا فَاَحْسَنَ وُضُوْئَ ہٗ ثُمَّ قَامَ یُصَلِّیْ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا فَقُمْتُ فَصَنَعْتُ مِثْلَ مَا صَنَعَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک رات اپنی خالہ ام المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں گزاری حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں بستر کی چوڑائی کی سمت لیٹاجبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلیہ رضی اللہ عنہا بستر کی لمبائی کی سمت میں سوئے کم وبیش آدھی رات کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے اور بیٹھ کر اپنے ہاتھ سے آنکھیں ملنے لگے پھر سورہ آل عمران کی آخری دس آیات تلاوت فرمائیں پھراٹھے اورپانی کے معلق مشکیزہ کے پاس تشریف لائے اچھی طرح وضو کیااور نماز کے لئے کھڑے ہوگئے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں میں بھی اٹھا اور وہی کچھ کیاجوآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیاتھا۔‘‘(یعنی بیدارہوکرسورہ آل عمران کی آخری دس آیات تلاوت کیں وضو کیااور نماز کے لئے کھڑاہوگیا)اسے بخاری نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 79: حائضہ خاتون دستانے پہن کر یا کپڑے سے قرآن مجید پکڑ سکتی ہے۔ کَانَ اَبُوْ وَائِلٍ رضی اللّٰه عنہ یُرْسِلُ خَادِمَہٗ وَہِیَ حَائِضٌ اِلَی اَبِی رَزِیْنٍ لِتَأْتِیَہُ بِالْمُصْحَفِ فَتُمْسِکُہُ بِعِلاَقَتِہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[2]
Flag Counter