Maktaba Wahhabi

120 - 260
مافیہا سے بہتر ہے اور پھر جب قیامت کا دن ہوگاتو اللہ عزوجل فرمائیں گے’’ قرآن مجید اور ہر آیت کے بدلے میں ایک درجہ چڑھتاجاحتیٰ کہ آخری آیت مکمل کرلے۔‘‘ اللہ عزوجل بندے سے فرمائیں گے ’’اپنا ہاتھ (میری نعمت) پکڑنے کے لئے کھول۔‘‘ بندہ ہاتھ کھول کر عرض کرے گا’’اے میرے رب!(اب اپنی عطااور فضل کے بارے میں)توہی بہتر جانتاہے۔ ‘‘اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائیں گے ’’اچھا ! ایک ہاتھ میں ہمیشگی کی نعمت پکڑ لو اور دوسرے ہاتھ میں باقی ساری نعمتیں۔‘‘اسے طبرانی نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 52: رات کو سو آیات پڑھنے والے کو پوری رات قیام کا ثواب ملتاہے۔ عَنْ تَمِیْمِ الدَّارِیِّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم مَنْ قَرَئَ بِمِائَۃِ اٰیَۃٍ فِیْ لَیْلَۃٍ کُتِبَ لَہٗ قُنُوْتُ لَیْلَۃٍ۔ رَوَاہُ الدَّارْمِیُّ[1] (حسن) حضرت تمیم داری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جس نے رات کو سو آیات پڑھیں اس کے لئے ساری رات کے قیام کا ثواب لکھاجاتاہے۔‘‘اسے دارمی نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 53: روزانہ دس آیات تلاوت کرنے والا اللہ تعالیٰ کے ہاں غافلوں میں شمار نہیں ہوتا۔ مسئلہ 54: روزانہ سوآیات تلاوت کرنے والا فرماں برداروں میں شمار ہوتاہے۔ مسئلہ 55: روزانہ ہزار آیات تلاوت کرنے والااللہ تعالیٰ کے ہاں اجرو ثواب کا خزانہ پانے والوں میں شمار ہوتا ہے۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رضی اللّٰه عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم (( مَنْ قَامَ بِعَشْرِ آیَاتٍ لَمْ یُکْتَبْ مِنَ الْغَافِلِیْنَ ، وَمَنْ قَامَ بِمِائَۃِ آیَۃٍ کُتِبَ مِنَ الْقَانِتِیْنَ ، وَمَنْ قَامََ بِاَلْفِ آیَۃٍ کُتِبَ مِنَ الْمُقَنْطِرِیْنَ ))۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤُدَ[2] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جس نے (روزانہ)
Flag Counter