Maktaba Wahhabi

110 - 260
مسئلہ 32: قرآن مجید کی پیروی کرنے والے ہمیشہ راہ راست پر رہیں گے۔ عَنْ زَیْدِ بْنِ اَرْقَمَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم (( اَلاَ وَ اِنِّیْ تَارِکٌ فِیْکُمُ الثَّقَلَیْنِ اَحَدُہُمَا کِتٰبُ اللّٰہِ ہُوَ حَبْلُ اللّٰہِ مَنِ اتَّبَعَہٗ کَانَ عَلَی الْہُدٰی وَ مَنْ تَرَکَہٗ کَانَ عَلَی الضَّلاَلَۃِ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’آگاہ رہو میں تمہارے درمیان دو اہم چیزیں چھوڑے جارہا ہوں ان میں سے ایک اللہ کی کتاب ہے جو کہ اللہ کی رسی ہے جو اس کی پیروی کرے گا ہدایت پر رہے گا اور جو اسے چھوڑ دے گا وہ گمراہ ہوگا۔ ‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم (( إِنِّیْ قَدْ تَرَکْتُ فِیْکُمْ شَیْئَیْنِ لَنْ تَضِلُّوْا بَعْدَہُمَا کِتَابَ اللّٰہِ وَ سُنَّتِیْ)) رَوَاہُ الْحَاکِمُ [2] (صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’میں تمہارے درمیان دو ایسی چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں کہ اگر ان پر عمل کرو گے تو کبھی گمراہ نہیں ہوگے ایک اللہ کی کتاب اور دوسری میری سنت۔‘‘ اسے حاکم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 33: قرآن مجید پر عمل کرنے والوں کو د نیا میں غلبہ اور عروج حاصل ہوگا۔ عَنْ عُمَرَرضی اللّٰه عنہ قَالَ : اَمَا اِنَّ نَبِیَّکُمْ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَدْ قَالَ ﴿ اِنَّ اللّٰہَ یَرْفَعُ بِہٰذَا الْکِتَابِ اَقْوَامًا وَ یَضَعُ بِہٖ آخَرِیْنَ﴾ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[3] حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں آگاہ رہو تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ’’بے شک اللہ تعالیٰ اس کتاب کے ذریعہ بعض لوگوں کو غلبہ اور عروج عطا فرماتے ہیں اور بعض لوگوں کو ذلیل اور رسوا کرتے ہیں۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 34: قرآن مجید پڑھنے اور اس پر عمل کرنے والا ہلاک ہوگا نہ گمراہ ہوگا۔
Flag Counter