Maktaba Wahhabi

109 - 260
چاہئے اس لئے کہ قرآن مجید میں پہلے اور پچھلے تمام علوم موجود ہیں۔اسے طبرانی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 31: قرآن مجید کفار او رمشرکین کے لئے بھی رحمت اور مغفرت کا پیغام ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ اُنَاسًا مِنْ اَہْلِ الشِّرْکِ کَانُوْا قَدْ قَتَلُوْا وَاَکْثَرُوْا وَ زَنَوْا وَ اَکْثَرُوْا فَأَتَوْا مُحَمَّدًاا فَقَالُوْا : اِنَّ الَّذِیْ تَقُوْلُ وَ تَدْعُوْا اِلَیْہِ لَحَسَنٌ لَوْ تُخْبِرُنَا اَنَّ لِمَا عَمِلْنَا کَفَّارَۃً فَنَزَلَ ﴿وَالَّذِیْنَ لاَ یَدْعُوْنَ مَعَ اللّٰہِ اِلٰہًا اٰخَرَ وَ لاَ یَقْتُلُوْنَ النَّفْسَ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰہُ اِلاَّبِالْحَقِّ وَ لاَ یَزْنُوْنَ وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِکَ یَلْقَ اَثَامًا، یُّضٰعَفْ لَہُ الْعَذَابُ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ وَ یَخْلُدْ فِیْہٖ مُہَانًا، اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓئِکَ یُبَدِّلُ اللّٰہُ سَیِّاٰتِہِمْ حَسَنٰتٍ ط وَّ کَانَ اللّٰہُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا،﴾ (70-68:25)وَ نَزَلَ ﴿ قُلْ یَا عِبَادِیَ الَّذِیْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰیٓ اَنْفُسِہِمْ لاَ تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَۃِ اللّٰہِ﴾(53:39)۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ مشرکین میں سے کچھ لوگوں نے بہت سے قتل کئے او رکثرت زناکے مرتکب بھی ہوئے تھے۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم جوکچھ فرماتے ہیں اور جس کی دعوت دیتے ہیں وہ تو بہت اچھی ہے ، آپ ہمیں آگاہ فرمائیں کہ جو گناہ ہم نے (زمانہ جاہلیت میں) کئے ہیں وہ اسلام لانے سے معاف ہوجائیں گے ؟‘‘اس پر (سورہ فرقان کی) یہ آیت نازل ہوئی ﴿ وَالَّذِیْنَ لاَ یَدْعُوْنَ…﴾ ترجمہ ’’اور وہ لوگ جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے کسی جان کو ناحق قتل نہیں کرتے اور زنا نہیں کرتے اور جس نے یہ کام کئے وہ اپنے گناہ کا بدلہ پائے گا۔ قیامت کے رو ز اسے دوگنا عذاب دیا جائے گا اور وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ ذلت کے ساتھ پڑا رہے گا مگر جو شخص توبہ کرلے ، ایمان لا کر عمل صالح کرنے لگے اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کی برائیوں کو نیکیوں میں بدل دے گا اور اللہ بڑا بخشنہار اور رحم فرمانے والا ہے۔ ‘‘(آیت نمبر70-68) اور( سورہ الزمر کی) یہ آیت نازل ہوئی ’’کہو ، اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوجاؤ، بے شک اللہ سارے گناہ معاف فرما دیتا ہے وہ بڑا بخشنہار اور رحم فرمانے والا ہے۔‘‘ (آیت نمبر53) اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter