’’اور آپ کا رب ایسا نہیں ہے کہ کسی بستی کو ظلم سے ہلاک کر دے جبکہ وہاں کے لوگ اصلاح کرنے والے ہوں۔‘‘
8۔تبلیغ و نفیر کے لیے نکلنا دُنیا و مافیہا سے بہتر ہے
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((غُدْوَۃٌ فِی سَبِیلِ اللّٰہِ أَوْ رَوْحَۃٌ خَیرٌ مِنَ الدُّنْیَا وَمَا فِیھَا)) [1]
’’اللہ کی راہ میں صبح کے وقت یا شام کے وقت نکلنا، دنیا اور اس میں موجود ہر ایک چیز سے بہتر ہے۔‘‘
9۔ تبلیغ و نفیر کی راہ میں گرد و غبار جنت کی کستوری کا باعث ہے
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((مَنْ رَاحَ رَوحَۃً فِی سَبِیلِ اللّٰہِ کَانَ لَہٗ بِمِثْلِ مَا أَصَابَہٗ مِنَ الْغُبَارِ مِسْکًا یَومَ الْقِیَامَۃِ)) [2]
’’جو شخص اللہ کی راہ میں شام کے وقت سفر کے لیے نکلا تو جتنا گرد و غبار اسے لگے گا، اتنی ہی اسے قیامت کے دِن کستوری ملے گی۔‘‘
10۔ تبلیغ و نفیر کی راہ میں نکلنے والے پر جہنم حرام ہے
سیدنا ابوعبس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((مَنِ اغْبَرَّتْ قَدَمَاہُ فِی سَبِیلِ اللّٰہِ حَرَّمَہُ اللّٰہُ عَلَی النَّارِ)) [3]
’’جس شخص کے دونوں قدم اللہ کی راہ میں غبار آلود ہو جائیں اللہ اس کو جہنم پر حرام فرما دے گا۔‘‘
|