لوگ ہیں جو ایمان لائے اورانہوں نے پرہیزگاری اختیار کی۔‘‘
22. اللہ کی نصرت حاصل کرنے کا ذریعہ:
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
﴿ وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ ﴾ [الروم: ۴۷]
’’اور مومنوں کی مدد کرنا ہمارے ذمے ہے۔‘‘
اور فرمایا: ﴿ وَأَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ ﴾ [الأنفال: ۱۹]
’’اور بے شک اللہ رب العزت مومنوں کے ساتھ ہے۔‘‘
23. اجر کبیر اور اجرعظیم کا باعث:
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
﴿ وَسَوْفَ يُؤْتِ اللّٰهُ الْمُؤْمِنِينَ أَجْرًا عَظِيمًا ﴾ [النساء: ۱۴۶]
’’اور عنقریب اللہ جل شانہ مومنوں کو اجر عظیم سے نوازے گا۔‘‘
اور فرمایا:﴿ وَيُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا كَبِيرًا ﴾ [الإسراء: ۹]
’’اورخوشخبری دے دیجیے ان مومنوں کو جنہوں نے نیک اعمال کیے، ان کے لیے بہت بڑا اجر ہے۔‘‘
24. بے حساب اجر کا باعث:
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
﴿ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ ﴾ [فصلت: ۸]
|