واقعہ بیان کر رہے تھے کہ انہیں ان کی قوم نے اس قدر مارا کہ لہولہان کر دیا، وہ اپنے چہرے سے لہو پونچھ رہے تھے اور فرما رہے تھے: اے میرے رب! میری قوم کو بخش دے، کیونکہ یقینا یہ جانتے نہیں ہیں۔‘‘
حسن اخلاق کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نصیحتیں
٭ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((اِتَّقِ اللّٰہَ حَیْثُمَا کُنْتَ وَ اَتْبِِعِِ السَّیِّئَۃَ الْحَسَنَۃَ تَمْحُھَا وَخَالِقِ النَّاسَ بِخُلُقٍ حَسَنٍ)) [1]
’’جہاں بھی ہو اللہ سے ڈرتے رہو اور برائی کے بعد اچھائی کو لگاؤ، یہ اسے مٹا دے گی اور لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آؤ۔‘‘
٭ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((اسْتَقِمْ وَلْیَحْسُنْ خُلُقَکَ لِلنَّاسِ)) [2]
’’سیدھے رہو اور لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق کے ساتھ پیش آؤ۔‘‘
٭ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((أَرْبَعٌ إِذَا کُنَّ فِیْکَ فَلَاعَلَیْکَ مَا فَاتَکَ مِنَ الدُّنْیَا صِدْقُ الْحَدِیْثِ وَحِفْظُ الْأَمَانَۃِ وَحُسْنُ الْخُلُقِ وَعِفَّۃُ مَطْعَمٍ)) [3]
’’جب چار چیزیں تجھ میں آ جائیں تو دنیا کی کوئی چیز چھوٹ ہو نے کا تمہیں غم نہیں ہونا چاہیے: 1.سچی بات ۔2. امانت کی حفاظت ۔3.حسن اخلاق ۔4. حلال کھانا۔‘‘
|