ہر چیز کا مالک صرف اللہ ہے:
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
﴿ تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ﴾ [الملک: ۱]
’’ با برکت ہے وہ ذات جس کے ہاتھ میں ساری بادشاہی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘
اسی طرح فرمایا:
﴿ فَسُبْحَانَ الَّذِي بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ﴾ [یسٰ: ۸۳]
’’پاک ہے وہ کہ جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی کامل بادشاہی ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔‘‘
ہر چیز کا رازق صرف اللہ ہے:
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
﴿ وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللّٰهِ رِزْقُهَا ﴾ [ہود : ۶]
’’اور زمین میں جو کوئی بھی چلنے والا جاندار ہے، اس کا رِزق اللہ تعالیٰ ہی کے ذِمے ہے۔‘‘
ہر چیز کا رب صرف اللہ ہے:
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
﴿ اَلْحَمْدُ للّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ [الفاتحۃ: ۱]
’’سب تعریف اللہ کے لیے ہے جو سارے جہانوں کا پالنے والا ہے۔‘‘
اسی طرح فرمایا:
﴿ تَبَارَكَ اللّٰهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ﴾ [الأعراف: ۵۴]
’’بہت برکت والا ہے اللہ، جو سارے جہانوں کا رب ہے۔‘‘
|