زیادہ دعائیں کریں گے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ بھی سب سے زیادہ عطا کرنے والا ہے۔‘‘
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((إِنَّ اللّٰہَ حَیِیٌّ کَرِیمٌ یَسْتَحْیِی إِذَا رَفَعَ الرَّجُلُ إِلَیْہِ یَدَیْہِ أَنْ یَرُدَّہُمَا صِفْرًا خَائِبَتَیْنِ)) [1]
’’یقینا اللہ تعالیٰ بڑے حیا اور عزت والا ہے، جب آدمی اس کے سامنے اپنے ہاتھ اٹھاتا ہے تو انہیں خالی واپس لوٹانے میں وہ شرم محسوس کرتا ہے۔‘‘
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((إِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ یَقُولُ: أَنَا مَعَ عَبْدِی إِذَا ہُوَ ذَکَرَنِی وَتَحَرَّکَتْ بِی شَفَتَاہُ)) [2]
’’یقینا اللہ عزوجل فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے ساتھ ہوتا ہوں جب وہ مجھے یاد کرتا ہے اور اس کے ہونٹ میرے ذِکر کے ساتھ حرکت کرتے ہیں۔‘‘
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((إِنَّہٗ مَنْ لَمْ یَسْأَلِ اللّٰہَ یَغْضَبْ عَلَیْہِ)) [3]
’’یقینا جو شخص اللہ سے مانگتا نہیں ہے، اللہ اس پر ناراض ہوتا ہے۔‘‘
سیدناعبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((اَلْقُلُوبُ أَوْعِیَۃٌ، وَبَعْضُہَا أَوْعٰی مِنْ بَعْضٍ، فَإِذَا سَأَلْتُمُ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ، أَیُّہَا النَّاسُ، فَاسْأَلُوہُ وَأَنْتُمْ مُوقِنُونَ بِالْإِجَابَۃِ، فَإِنَّ
|