Maktaba Wahhabi

95 - 262
چنانچہ اللہ عز وجل ‘ اللہ کا حکم بجالانے‘ اس کے منع کردہ امور سے دور رہنے والے متقیوں کو زمین میں فساد مچانے والوں اور کثرت سے گناہ کرکے اپنے پروردگار کے حقوق میں کوتاہی کرنے والوں کی طرح ہرگزنہ بنائے گا‘ کیونکہ اللہ عزوجل کی حکمت کے منافی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے عبادت گزاروں ‘ اپنے اوامر کے سامنے سر تسلیم خم کرنے والوں اور اپنی مرضیات کے پیروکار متقی بندوں کو ان جرم پیشہ افراد کی طرح کردے جو اللہ کی نافرمانیوں اور اللہ کی آیتوں کے انکار میں جا واقع ہوئے۔اور جس کا یہ گمان ہوکہ اللہ تعالیٰ ان سبھوں کو دنیا و آخرت میں برابر کردے گا اس نے بڑا برا فیصلہ کیا ‘ اس کا فیصلہ باطل اور اس کی رائے فاسد ہے،کیونکہ واقعی اور قطعی فیصلہ یہ ہے کہ عمل کے مطابق تمام مومنوں متقیوں کو دیر سویر(یعنی دنیا و آخرت میں)نصرت‘ کامیابی اور سعادت مندی حاصل ہوگی اور تمام مجرم گناہ گاروں کو دنیا و آخرت میں غضب‘توہین‘ عذاب اور بدبختی سے دوچار ہونا پڑے گا۔[1]
Flag Counter