Maktaba Wahhabi

91 - 262
سے جس کو چاہے وہ مالک بنا دے اور نیک انجام متقیوں ہی کے لئے ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿فَاصْبِرْ ۖ إِنَّ الْعَاقِبَةَ لِلْمُتَّقِينَ﴾[1] لہٰذا آپ صبر کرتے رہئے یقینا انجام کار متقیوں ہی کے لئے ہے۔ مزید ارشاد ہے: ﴿تِلْكَ الدَّارُ الْآخِرَةُ نَجْعَلُهَا لِلَّذِينَ لَا يُرِيدُونَ عُلُوًّا فِي الْأَرْضِ وَلَا فَسَادًا ۚ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ﴾[2] آخرت کا یہ گھر ہم انہی کے لئے مقرر کردیتے ہیں جو زمین میں اونچائی بڑائی اور فخر نہیں کرتے نہ فساد کی چاہت رکھتے ہیں ‘ اور نیک انجام کار متقیوں کے لئے ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نیک انجام کی دعا کیا کرتے تھے‘ چنانچہ فرماتے تھے:
Flag Counter