Maktaba Wahhabi

83 - 262
وَيُكَفِّرْ عَنكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۗ وَاللّٰہُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ﴾[1] اے ایمان والو! اگر تم اللہ سے ڈرتے رہوگے تو اللہ تعالیٰ تم کو ایک فیصلہ کی چیز دے گا اور تم سے تمہارے گناہ دور کردے گا اور تم کو بخش دے گا اور اللہ تعالیٰ بڑے فضل والا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے(اس آیت کریمہ میں)بیان فرمایا کہ جو اللہ کا تقویٰ اختیار کرے گا اسے چار عظیم چیزیں حاصل ہوں گی،ان میں سے ہر ایک دنیا اور دنیا کی ساری نعمتوں سے بہتر ہے: پہلی چیز:’فرقان ‘ یعنی وہ علم و ہدایت جس سے سرفراز مند ہدایت و ضلالت‘ حق وباطل اور حلال و حرام کے درمیان فرق وامتیاز کرے گا۔ دوسری اور تیسری چیز:برائیوں کا کفارہ اور گناہوں کی بخشش،مطلق ذکر کئے جانے کی صورت میں دونوں چیزیں ایک دوسرے میں داخل ہوتی ہیں ‘ اور اکٹھا ذکر کئے جانے کی صورت میں(تکفیر السیئات)کی تفسیر صغیرہ گناہوں سے اور(مغفرۃ الذنوب)کی تفسیر کبیرہ گناہوں کی بخشش سے کی
Flag Counter