Maktaba Wahhabi

80 - 262
پکڑلیا۔ نیز اللہ عزوجل نے اہل کتاب(یہود و نصاریٰ)کے بارے میں فرمایا: ﴿وَلَوْ أَنَّهُمْ أَقَامُوا التَّوْرَاةَ وَالْإِنجِيلَ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْهِم مِّن رَّبِّهِمْ لَأَكَلُوا مِن فَوْقِهِمْ وَمِن تَحْتِ أَرْجُلِهِم ۚ مِّنْهُمْ أُمَّةٌ مُّقْتَصِدَةٌ ۖ وَكَثِيرٌ مِّنْهُمْ سَاءَ مَا يَعْمَلُونَ﴾[1] اور اگر یہ لوگ توراۃ و انجیل اور ان کی جانب جو کچھ اللہ کی طرف سے نازل کیا گیا ہے‘ ان کے پورے پابند رہتے تو اپنے اوپر سے اور پیروں تلے سے روزیاں پاتے اور کھاتے‘ ایک جماعت تو ان میں سے درمیانہ روش کی ہے ‘ اور بقیہ ان میں زیادہ تر لوگ بہت ہی برے اعمال کرتے ہیں۔ (۱۵)اللہ کی رحمت کا حصول: اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ ۚ فَسَأَكْتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ
Flag Counter