Maktaba Wahhabi

37 - 262
جب انسان تقویٰ کے لباس میں ملبوس نہیں ہوتا ہے تو کپڑے پہننے کے باوجود بھی عریاں گھومتا پھرتا ہے،انسان کا سب سے اچھا لباس اس کے رب کی اطاعت ہے اورجو اللہ کا نافرمان ہو اس میں کوئی بھلائی نہیں۔ ششم: تقویٰ کھانے پینے سے بھی زیادہ اہم ہے،اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَىٰ ۚ وَاتَّقُونِ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ﴾[1] اور اپنے ساتھ توشہ(سامان سفر)لے لیا کرو‘ سب سے بہتر توشہ اللہ تعالیٰ کا تقویٰ ہے،اور اے عقلمندو! مجھ سے ڈرتے رہا کرو۔ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں :’’سفر میں اچھی زاد راہ آدمی کے کرم کی دلیل ہے۔‘‘[2]
Flag Counter