Maktaba Wahhabi

221 - 262
ہے‘ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’ البَيِّعانِ بالخِيارِ ما لَمْ يَتَفَرَّقا،فإنْ صَدَقا وبَيَّنا بُورِكَ لهما في بَيْعِهِما،وإنْ كَتَما وكَذَبا مُحِقَتْ بَرَكَةُ بَيْعِهِما ‘‘[1] خرید و فروخت کرنے والوں کو اس وقت تک اختیار ہے جبتک دونوں ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں،اگر دونوں سچ سچ بولیں گے اور معاملات واضح رکھیں گے تو ان کی خرید و فروخت میں برکت ہوگی اور اگر دونوں چھپائیں گے اور جھوٹ بولیں گے تو دونوں کی خرید و فروخت کی برکت مٹادی جائے گی۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’ من أخذ أموالَ النّاسِ يريدُ أداءَها أدّى اللّٰہُ عنه ومن
Flag Counter