وہ لوگ جو بڑے گناہوں سے بچتے ہیں اور بے حیائی سے بھی ‘ سوائے چھوٹے گناہ کے۔ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیاکہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ کونسا ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ کہ تم اللہ کا کوئی شریک بناؤ‘ جبکہ(تنہا)اس نے تمہیں پیداکیا ہے‘ میں نے کہا: واقعی یہ تو بہت بڑا گناہ ہے‘ کہتے ہیں کہ میں عرض کیا: پھر کونسا گناہ؟ آپ نے فرمایا: پھر یہ کہ تم اپنی اولاد کو اس خوف سے قتل کردو کہ وہ تمہارے ساتھ کھائے گا،کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: پھر کونسا گناہ؟ آپ نے فرمایا: پھر یہ کہ تم اپنی پڑوسن سے زناکرو۔[1] ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم |
Book Name | تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی |
Volume | |
Number of Pages | 262 |
Introduction |