Maktaba Wahhabi

143 - 262
فارغ البالی سے روکتے ہیں،تکبر کا رکن(ستون)منہدم ہونے سے تابعداری ‘ حسد کا رکن منہدم ہونے سے نصیحت اور نصیحت کی قبولیت ‘ غضب کا رکن منہدم ہونے سے عدل و انکساری اور شہوت کا رکن منہدم ہونے سے صبر‘ عفت وپاکدامنی اور عبادت بندہ پرآسان اور سہل ہوجاتے ہیں۔ جو لوگ ان چیزوں میں ملوث ہوں ان کے لئے پہاڑوں کا ٹل جانا ان اوصاف کے زوال سے آسان ہے‘ خاص طور پر اگر یہ چیزیں ان میں راسخ اور پیوست ہوچکی ہوں اور ان کا ملکہ اور لازمی وصف بن چکی ہوں ‘ تب تو اس کے ساتھ کوئی عمل ہرگز کارگر نہیں ہوسکتا اور نہ ہی اس کے نفس کا تزکیہ ہوسکتا ہے،جب بھی وہ عمل میں جد وجہد کرے گا یہ چاروں چیزیں اس کے اس عمل کو برباد کردیں گی‘ اور اگر یہ چاروں چیزیں دل میں راسخ وپیوست ہوجائیں گی تو اسے باطل حق کی صورت میں اور حق باطل کی صورت میں ‘ نیکی برائی کی صورت میں اور برائی نیکی کی صورت میں دکھائیں گی نیز دنیا اس سے قریب اور آخرت اس سے دور ہوجائے گی۔[1]
Flag Counter