Maktaba Wahhabi

13 - 262
میں اللہ عز وجل سے اس کے اسمائے حسنیٰ اور صفات عالیہ کے وسیلہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اس عمل کومبارک اور خالص اپنے رخ کریم کے لئے اور میرے لئے میری زندگی میں اور مرنے کے بعد نفع بخش بنائے،اور جس شخص تک بھی یہ کتاب پہنچے اسے اس کے ذریعہ نفع پہنچائے،بیشک اللہ کی ذات سب سے بہتر ہے جس سے سوال کیا جاتا ہے اور انتہائی کریم ہے جس سے امید وابستہ کی جاتی ہے،وہی ہمارے لئے کافی اوربہترین کارساز ہے،اور ہر طرح کی قوت و تصرف اللہ عظیم و برتر کے ہاتھ میں ہے۔ وصلی اللّٰہ وسلم وبارک علی عبدہ ورسولہ،وأمینہ علی وحیہ،نبینا محمد و علی آلہ وأصحابہ ومن تبعھم بإحسان إلی یوم الدین۔ مـــــــــؤلف شب ِ چہارشنبہ،مطابق ۱۷/۱۰/۱۴۱۹ھ
Flag Counter